نماز اور اذان کے لیے متفقہ کلینڈر جلد جاری کیا جائے گا: سردار محمد یوسف
personشہر اقتدار
فروری 26, 2026
0
share
حکومت بین المذاہب ہم آہنگی اور اقلیتوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے: سردار محمد یوسف
تاجر برادری ملکی استحکام کے لیے حکومت کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے: سردار طاہر محمود
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ وزارت مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے تمام مکاتب فکر کی نمائندگی کرنے والے نامور اسکالرز، علما اور تاجر برادری کے اراکین کی مشاورت سے ایک متفقہ کیلنڈر تشکیل دے رہی ہے تاکہ اذان اور نماز کے اوقات کو معیاری بنایا جا سکے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ مجوزہ کیلنڈر فی الحال متعلقہ نظامِ صلوٰۃ کمیٹی کے زیرِ جائزہ ہے اور توقع ہے کہ اسے حتمی شکل دے کر جلد شائع کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کاروباری برادری بالخصوص آئی سی سی آئی کی طرف سے وزارت کے ساتھ مسلسل تعاون کو سراہتے ہوئے اس اقدام کو کامیابی سے نافذ کرنے میں آئی سی سی آئی کی قیادت سے مکمل تعاون بھی طلب کیا ان خیالات کا اظہار
انہوں نے جمعرات کو اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) میں ایک انٹرایکٹو سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیامعاشی سرگرمیوں میں اسلامی اصولوں پر زور دیتے ہوئے سردار محمد یوسف نے زور دیا کہ تجارت اور کاروبار اسلامی تعلیمات کے مطابق کیا جائے جس سے دنیا اور آخرت دونوں میں کامیابی یقینی ہو۔
بین المذاہب ہم آہنگی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے رواداری اور اتحاد کو فروغ دینے کے لیے اپنی وزارت کے ملک گیر اقدامات کو۔ اجاگر کیا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اقلیتوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے، انہوں نے مزید کہا کہ باہمی افہام و تفہیم اور پرامن بقائے باہمی کو مضبوط بنانے کے لیے باقاعدہ بین المذاہب کانفرنسوں کا انعقاد کیا جا رہا ہےقبل ازیں، اپنے خطبہ استقبالیہ میں، ICCI کے صدر سردار طاہر محمود نے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے اور عازمین حج کے لیے سستی
سہولتوں کو یقینی بنانے کے لیے ان کی انتھک کوششوں پر وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا سردار طاہر محمود نے یقین دلایا کہ پوری تاجر برادری اتحاد و استحکام کے فروغ میں حکومت کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔ انہوں نے پاکستان کے دشمنوں کی طرف سے کی جانے والی دہشت گردی کی کارروائیوں کی شدید مذمت کی اور چیمبر کے پلیٹ فارم سے نوجوانوں کو انتہا پسندانہ بیانیہ کے خلاف آگاہی سیشن منعقد کرنے کی پیشکش کی سینئر نائب صدر طاہر ایوب نے مہمان
خصوصی کو بتایا کہ ICCI کے 15,000 سے زائد رجسٹرڈ ممبران ہیں اور وہ اپنی کاروباری سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کو بھی بھرپور طریقے سے سرانجام دے رہا ہے مولانا احمد علی نے چیمبر کی سیرت کلاسز اور مستقبل کے اقدامات پر روشنی ڈالی، جب کہ نائب صدر عرفان چوہدری نے اپنے اظہار تشکر میں، مذہبی تعلیمات اور سماجی ہم آہنگی کے حوالے سے کمیونٹی میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ICCI کے عزم کا اعادہ کیا تقریب میں سابق صدر ظفر بختاوری، ایگزیکٹو ممبران ملک عبدالعزیز، ذوالقرنین عباسی، عمران منہاس، آفتاب گجر، مرزا محمد علی، سابق سینئر نائب صدر ملک نوید، خالد چوہدری، محمود وڑائچ، چیئرمین مذہبی امور کمیٹی طارق وانی اور تاجر برادری
دیگر افراد نے بھی شرکت کی پروگرام کے اختتام پر اردو زبان میں قرآن مجید کی مختصر اور جامع تفصیر بھی تقسیم کی گیئں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار طاہر محمود وفاقی وزیر مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف کو شیلڈ پیش کر رہے ہیں اس موقع پر سینئر نائب صدر طاہر ایوب، نائب صدر عرفان چوہدری، ایگزیکٹو ممبران آفتاب گجر، مرزا محمد علی، ذوالقرنین عباسی، عمران منہاس، ملک عبدالعزیز، سابق ایس وی پیز خالد چوہدری اور محمود وڑائچ بھی موجود تھے