google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 اسلام آباد پولیس کا اعزاز، اے ایس آئی وقاص احمد نے چین میں ماسٹرز پروگرام میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

اسلام آباد پولیس کا اعزاز، اے ایس آئی وقاص احمد نے چین میں ماسٹرز پروگرام میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

0


اسلام آباد پولیس کے لئے بڑا اعزاز۔



اسلام آباد پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر وقاص احمد نے بیجنگ، چین کی پیپلز پبلک سکیورٹی یونیورسٹی آف چائنا میں ماسٹرز ڈگری پروگرام برائے انٹرنیشنل لا انفورسمنٹ آفیسرز 2025 کے سمسٹر امتحان میں مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ شاندار کارکردگی پر یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔



تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر وقاص احمد نے بیجنگ، چین کی پیپلز پبلک سکیورٹی یونیورسٹی آف چائنا میں ماسٹرز ڈگری پروگرام برائے انٹرنیشنل لا انفورسمنٹ آفیسرز 2025 کے سمسٹر امتحان میں مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس شاندار کارکردگی پر یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلا م آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ اے ایس آئی وقاص احمد کی کامیابی ان کی استقامت کی طاقت اور بہترین کارکردگی کے جذبے کو اجاگر کرتی ہیں۔مذکورہ اے ایس آئی اسلام آباد پولیس کا مثبت چہرہ ہے جو ناصرف اپنی محنت،لگن اور جانفشانی سے کامیابی کی راہ پر گامزن ہوا بلکہ اسلام آباد پولیس کی نیک نامی کا بھی باعث بنے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !