سی بی آر (ریزیڈنسی) متاثرین کا پنڈی نیب عدالت کے باہر احتجاج، حبیب الرحمن کی قیادت میں مظاہرین کے نعرے
personشہر اقتدار
مئی 15, 2026
0
share
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) سی بی آر ہاؤسنگ سوسائٹی سے متاثرہ شہریوں نے حبیب الرحمن کی قیادت میں راولپنڈی نیب عدالت کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے سی بی آر کی فائلز اٹھا رکھی تھیں اور انصاف کی فراہمی و لوٹی گئی رقوم کی واپسی کے حق میں نعرے بازی کی مظاہرین کا کہنا تھا کہ سی بی آر سوسائٹی میں سرمایہ کاری کرنے والے ہزاروں شہری برسوں سے مشکلات کا شکار ہیں مگر انہیں تاحال انصاف نہیں مل سکامتاثرین نے کہا کہ انہوں نے باقاعدہ فل پیمنٹس جمع کروائیں اور اس
وقت آئی ایٹ اسلام آباد میں موجود سوسائٹی کے دفتر بھی جاتے رہے متاثرین کے مطابق اس وقت سلیم خان بطور سیکرٹری جنرل موجود تھے اور ان کے پاس آج بھی متعلقہ کارڈ اور دستاویزات موجود ہیں متاثرین کا کہنا تھا کہ انہیں یقین دہانی کروائی گئی کہ الفجر گروپ لینڈ پرووائیڈر ہے اور سوسائٹی خود اس کی ذمہ دار ہے، جس کے بعد انہوں نے 2017 میں ادائیگیاں کیں متاثرین کے مطابق بعد ازاں
انہیں الاٹمنٹ لیٹرز بھی جاری کیے گئے جن میں پلاٹ نمبر اور دیگر تفصیلات درج تھیں، تاہم اب انہیں پلاٹس دینے سے انکار کیا جا رہا ہےانہوں نے الزام عائد کیا کہ مشتاق عشکری اور الطاف بٹ نے 2023 میں مذکورہ زمین فیصل ٹاؤن کو قبضے میں دے دی ہے جبکہ ادائیگیاں بھی ایک نجی کمپنی کے ذریعے وصول کی گئیں متاثرین کا کہنا تھا کہ ان کے پاس اس حوالے سے تمام خطوط اور ثبوت موجود ہیں، مگر اب متعلقہ افراد ذمہ داری سے انکار کر رہے ہیں حالانکہ ایم ایس سی بی آر کی
جانب سے الاٹمنٹ لیٹرز جاری کیے گئے تھےمتاثرین نے کہا کہ تقریباً 18 سے 19 سو خاندان اس معاملے سے متاثر ہوئے ہیں اور وہ مختلف اداروں کے چکر لگا لگا کر تھک چکے ہیں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے آئی سی ٹی، ایف آئی اے اور دیگر اداروں سے رجوع کیا مگر انصاف نہیں ملا متاثرین کے مطابق ان کی زمین دوسرے منصوبے کو قبضہ کر دی گئی جبکہ انہیں آج تک ان کا حق نہیں دیا گیامتاثرین نے کہا کہ 2017 میں ڈالر اور سونے کی قیمتیں آج کے مقابلے میں بہت کم تھیں، لوگوں نے بہتر مستقبل، بچوں کی شادیوں اور زندگی بھر کی جمع پونجی لگا کر پلاٹس
خریدے تھے ان میں بیوائیں اور بزرگ شہری بھی شامل ہیں جو آج شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں انہوں نے حکومت، نیب حکام اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ فوری انصاف فراہم کیا جائے اور یا تو انہیں متبادل پلاٹس دیے جائیں۔ واپس کی جائیں مطیع متاثرہ شہری نے کہا کہ سی بی آر (ریزیڈنسی) کے تمام متاثرین شدید مشکلات کا شکار ہیں ان کے مطابق بعض افراد کو دیے گئے چیکس بھی آج تک کیش نہیں ہو سکے انہوں نے الزام لگایا کہ یہ چیکس صرف ایف آئی اے کارروائی
سے بچنے کے لیے جاری کیے گئے تھے جبکہ عملی طور پر کسی متاثرہ شخص کو ریلیف نہیں ملا انہوں نے میڈیا سے مطالبہ کیا کہ متاثرین کے مسئلے کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا جائے تاکہ ہزاروں متاثرہ خاندانوں کو انصاف مل سکے متاثرین کے مطابق احتجاج میں بڑی تعداد میں خواتین بھی شریک تھیں جبکہ متعدد متاثرہ خاندان نیب دفتر کے اندر بھی موجود تھےاس موقع پر رحمان صاحب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین اپنے حقوق کے حصول تک احتجاج کا سلسلہ
جاری رکھیں گےانہوں نے کہا کہ عوام کی جمع پونجی لوٹنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور متاثرین کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جائےمظاہرین نے حکومت اور نیب حکام سے مطالبہ کیا کہ کیس میں شفاف تحقیقات مکمل کرکے متاثرہ شہریوں کو انصاف فراہم کیا جائےاحتجاج کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ نیب عدالت کے اطراف پولیس کی نفری بھی تعینات رہی