google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 9 لاکھ سے زائد معصوم بچوں اور مریضوں کو فی سبیل اللہ خون مہیا کرچکے، محمد حمید خان

9 لاکھ سے زائد معصوم بچوں اور مریضوں کو فی سبیل اللہ خون مہیا کرچکے، محمد حمید خان

0

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بانی و مرکزی صدر الاقصیٰ ویلفیئر ٹرسٹ آزاد کشمیر و پاکستان محمد حمید خان المعروف “ایدھی آف آزاد کشمیر” نے کہا ہے کہ الاقصیٰ ویلفیئر ٹرسٹ اب تک 9 لاکھ سے زائد معصوم بچوں اور مریضوں کو فی سبیل اللہ خون فراہم کرچکا ہے یہ ادارہ کسی دینی یا سیاسی جماعت کے ماتحت کام نہیں کر رہا بلکہ تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں، حادثات کے زخمیوں، لاوارث مریضوں، بم دھماکوں کے متاثرین اور بالخصوص بارڈر لائن پر زخمی ہونے والوں کو مفت خون مہیا کر رہا ہےوہ



 تھیلیسیمیا کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں الاقصیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام عطیہ خون و تقسیم عطیات کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری نیشنل پریس کلب ڈاکٹر فرقان راؤ،فنانس سیکرٹری عابد عباسی ،امام شافریف تھے جبکہ محمد معراج سمیت بچوں کے والدین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا معصوم بچوں کی جانیں بچانے کے لیے بین الاقوامی ڈونر ادارے، حکومت آزاد کشمیر اور حکومت پاکستان آگے بڑھیں اور تھیلیسیمیا کے انتہائی غریب بچوں کو خون، ادویات، بون میرو ٹرانسپلانٹ، تلی



 کے آپریشن اور دیگر طبی سہولیات کی فراہمی میں مدد فراہم کریںمقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسمبلی میں ایسا بل منظور کیا جائے جس کے تحت شادی سے پہلے تھیلیسیمیا ٹیسٹ لازمی قرار دیا جائے تاکہ آئندہ نسلوں کو اس موذی مرض سے محفوظ بنایا جا سکےمحمد حمید خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں انسانیت کی خدمت، دوسروں کی جانیں بچانے اور دکھی انسانیت کی مدد کے لیے بھیجا ہےانہوں نے کہا کہ یہ زندگی مختصر ہے اور ہمیں دین اسلام کی تعلیمات پر


 عمل کرتے ہوئے انسانیت کی خدمت کے ذریعے دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرنی چاہیے انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کے لیے دن رات محنت کر کے آزاد کشمیر اور پاکستان کے مخیر عوام سے عطیات جمع کیے گئے ہیں تاکہ مریض بچوں کی زندگی بچائی جا سکےتقریب کے اختتام پر محمد حمید خان نے مہمان خصوصی، صدر و سیکرٹری نیشنل پریس کلب اور دیگر مہمانوں کی موجودگی میں بچوں میں لاکھوں روپے کے عطیات تقسیم کیے،اس موقع پر سیکرٹری فنانس نیشنل پریس


 کلب عابد عباسی نے اپنے بیان میں کہا کہ الاقصیٰ ویلفیئر ٹرسٹ دکھی انسانیت کی خدمت میں قابلِ تحسین کردار ادا کر رہا ہے اور تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کی مدد ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ خون کا عطیہ کسی انسان کی جان بچانے کے مترادف ہے اور معاشرے کے صاحبِ استطاعت افراد کو اس کارِ خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیےسیکرٹری نیشنل پریس کلب ڈاکٹر فرقان راؤ نے کہا کہ تھیلیسیمیا جیسے مرض کے خاتمے کے لیے عوام میں آگاہی پیدا کرنا وقت کی اہم


 ضرورت ہے انہوں نے شادی سے پہلے تھیلیسیمیا ٹیسٹ کو لازمی قرار دینے کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے ہزاروں بچوں کو اس بیماری سے بچایا جا سکتا ہےانہوں نے الاقصیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نیشنل پریس کلب ہمیشہ انسانیت کی خدمت کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑا رہے گا محمد حمید خان نے آزاد کشمیر و پاکستان کی عوام، نیشنل پریس کلب، میڈیا، سوشل ویلفیئر اداروں، ضلعی انتظامیہ، ہسپتالوں اور سیمینار میں شریک تمام


 مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تعاون سے ہزاروں غریب معصوم بچوں، مریضوں، حادثات کے زخمیوں اور ایل او سی پر زخمی ہونے والوں کی جانیں بچائی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ مستقبل میں بھی خون، ادویات، کھانے، کرایہ، تلی کے آپریشن اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کے لیے مالی تعاون کا سلسلہ جاری رکھا جائے گاانہوں نے اعلان کیا کہ آزاد کشمیر اور پاکستان کے ہر ضلع میں الاقصیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے دفاتر قائم کیے جائیں گے اور اس عظیم انسانی خدمت کے لیے رضاکاروں اور بلڈ ڈونرز سے اپیل کی کہ وہ ادارے سے رابطہ کریں تاکہ ضرورت مند مریضوں کو بروقت خون فراہم کر کے ان کی جانیں بچائی جا سکیں پروگرام کے اختتام پر تمام بچوں میںقرآن شریف ہدیہ کیئے گئے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !