زمینی راستوں سے جانیوالے زائرین پر پابندی قبول نہیں، علامہ شبیر میثمی زائرین کو سکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے راستے کھلے رکھے جائیں،عارف واحدی
زمینی راستوں سے جانیوالے زائرین پر پابندی قبول نہیں، علامہ شبیر میثمی زائرین کو سکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے راستے کھلے رکھے جائیں،عارف واحدی
personشہر اقتدار
جولائی 28, 2025
0
share
دہشتگردی کے نام پر زیارات پر جانے والے عزاداران پر پابندی لگانا حکومتی نااہلی ہے،زاہد علی آخونزادہ
اسلام آباد ( سٹی رپورٹر) مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسین میثمی نے کہا ہے کہ زمینی راستوں سے جانیوالے زائرین پر پابندی قبول نہیں،پاکستان، ایران و عراق میں جنگی حالات نہیں کہ حکومت اتنے بڑے اقدامات کرے یہ ایک غیر آئینی اقدام ہے، زائرین کو سکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے راستے کھلے رکھے جائیں، مسئلے کے حل کیلئے کوئی راہ حل تلاش نہ کیا گیا اور یکطرفہ طور پر فیصلہ مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو ہمارے پاس بھی تمام
آپشنز اوپن ہیں جس کے لیے آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان جلد کیا جائے گا، انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب میںقائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر علامہ عارف حسین واحدی مرکزی نائب صد شیعہ علماء کونسل پاکستان ، زاہد علی آخونزادہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیعہ علماء کونسل پاکستان،مولانا محسن عباس قمی ،مولانا فرحت عباس مسئول شعبہ تبلیغات وفاقی علاقہ اسلام آباد اور مولانا عمران علی صدر شیعہ علماء کونسل راولپنڈی سمیت ،سید جابر حسین شاہ جنرل سیکرٹری شیعہ علما ء کونسل راولپنڈی سمیت دیگر مرکزی رہنمائوں کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،علامہ ڈاکٹر شبیر حسین میثمی نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے نام پر حکومت کی جانب سے
صرف زیارات پر جانے والے عزاداران پر پابندی لگانا حکومتی نااہلی ہے،اربعین کی زیارات پر زائرین اور قافلہ سالاروں کے اربوں کے اخراجات ہو چکے۔اربعین جیسے مقدس سفر کو ایک بیان کے ذریعے زمینی راستوں کی بندش کا اعلان کر کے روک دینا عوام سے زیادتی اور زائرین کو اربوں کا نقصان دینے کے مترادف ہے جس کو تسلیم نہیں کیا جا سکتا جبکہ حکومت کی جانب سے زائرین کو سہولیات فراہم کرنے کا وعدہ کیا لیکن حکومت کا اچانک یہ یوٹرن معنی خیز ہے جو کسی طور قابل قبول نہیں۔حکومت اگر سمجھتی ہے کہ وہ تفتان پر سیکورٹی تھرڈ سے نمٹنے کی اہل نہیں تو رمدان بارڈر سے زائرین کو فول پروف سیکورٹی کے ساتھ آمد و رفت کی سہولت
فراہم کرے یاحکومت اگر سیکیورٹی فراہم نہیں کر سکتی اور عوام کو تحفظ میں اپنی ناکامی تسلیم کرتی ہے تو پھر compensation کے طور پر کوئٹہ سے زائرین کو باائیر کی فری سہولت فراہم کرے،آخر میں علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا تھا کہ مسئلے کے حل کیلئے وزیر داخلہ سمیت حکومت کے سنجیدہ حکام سے رابطے کی کوششیں جاری ہیں اور اگر ملاقات سے روگردانی کر کے مسئلے کے حل کیلئے کوئی راہ حل تلاش نہ کیا گیا اور یکطرفہ طور پر فیصلہ مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو ہمارے پاس بھی تمام آپشنز اوپن ہیں جس کے لیے آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان جلد کیا جائے گالہذا حکومت سے اپیل کہ وہ اس اہم مسلے پر فوری نظر ثانی کرے اور اربعین جیسے مقدس زیاراتی سفر کیلئے زمینی راستوں سے جانے والے زائرین پر لگائی جانے والی پابندی کا فیصلہ واپس لے۔