google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 "بھارت کا سندور آپریشن ریاستی دہشتگردی تھا، شہداء کے خون کا حساب لیا جائے گا" – تحریکِ تحفظ شہداء

"بھارت کا سندور آپریشن ریاستی دہشتگردی تھا، شہداء کے خون کا حساب لیا جائے گا" – تحریکِ تحفظ شہداء

0

 

اسلام آباد ()تحریکِ تحفظ شہداء اور معرکۂ حق فورم کے تحت منعقدہ ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری شرجیل میر اور مرکزی رہنما چوہدری صاحب نے بھارت کے ریاستی مظالم پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ:"آج بڑے دکھی دل کے ساتھ پریس کانفرنس کر رہا ہوں، آج 7 مئی کے اس اندوہناک واقعے کو تین ماہ گزر چکے ہیں۔ ہم ان






 شہداء کی یاد میں بیٹھے ہیں جنہیں بھارت کی ریاستی دہشتگردی نے ہم سے چھین لیا۔"شرجیل میر نے کہا کہ بھارت جس کو "آپریشن صندور" کہتا ہے، ہم اسے ریاستی دہشتگردی سمجھتے ہیں۔ مدارس پر حملے، شہری آبادی پر ڈرون حملے، معصوم بچوں کے سروں سے چھتیں چھیننا – یہ سب عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیاں ہیں۔"اللہ نے ہمیں صبر دیا، لیکن 9 مئی کو پھر ہمارے صبر کو آزمایا گیا۔ مودی! تم جانتے نہیں ہم کتنے صابر اور پرامن لوگ ہیں۔ ہم دنیا کو بتانا چاہتے تھے کہ بھارت ایک مسلسل دہشتگرد ریاست کی طرح عمل کر رہا




 ہے۔"شرجیل میر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ:"ہم اپنے شہداء کی فیملیز کو لے کر انڈین ایمبیسی کے سامنے جانا چاہتے تھے تاکہ پرامن طور پر آواز بلند کریں کہ ہمارے شہریوں کا ناحق خون بہایا گیا۔ مگر حکومت نے ہمیں روک دیا۔ ہم نے یقین دہانی کرائی تھی کہ ہمارا احتجاج مکمل پرامن ہوگا، پھر بھی ہمیں روکا گیا۔ ہمارا سوال ہے: ہمیں کیوں روکا گیا؟""جو قومیں اپنے شہداء کو بھول جاتی


 ہیں، وہ تاریخ سے بھی ختم ہو جاتی ہیں۔ کل بچوں اور خواتین نے شہداء کی جگہوں پر شمعیں روشن کیں، پھول رکھے، اور عزم کیا کہ شہداء کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا۔"آرٹیکل 51: شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی ممانعت – بھارت نے اس کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی۔آرٹیکل 6 اور 7: جنگی جرائم کے خلاف قانونی کارروائی کی راہ فراہم کرتے ہیں – ان کے تحت بھارت کو عالمی عدالتوں میں لے جایا جائے گا۔


انہوں نے بتایا:"بھارت نے پہلگام جیسے جھوٹے واقعات کو بنیاد بنا کر ڈرون حملے کیے، شہری املاک، گھروں، عمارتوں کو تباہ کیا۔ اب ہم انٹرنیشنل فورمز پر جا کر شہداء کے لواحقین کی آواز بنیں گے۔""ہم پاکستان میں بھی، اور عالمی سطح پر بھی بھارت کے خلاف مقدمات دائر کریں گے۔ ہم ایمنسٹی انٹرنیشنل، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن، اور انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس (ICJ) میں جائیں گے تاکہ مودی کو دہشتگرد قرار دیا جا سکے۔""ہم عوام، حکومت، عدلیہ، وکلاء، انسانی

 حقوق کی تمام تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ ہمارا ساتھ دیں۔ یہ صرف ایک سیاسی مسئلہ نہیں، بلکہ انسانی خون، قومی خودمختاری، اور عالمی انصاف کا مسئلہ ہے۔""جب تک ہم بھارت کو عالمی عدالتوں میں دہشتگرد قرار نہ دلوا لیں، ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ بھارت کہتا ہے کہ ’آپریشن صندور‘ ابھی جاری ہے، تو ہم بھی اعلان کرتے ہیں کہ ’معرکۂ حق‘ بھی جاری رہے گا۔"

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !