google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستان کیلئے بڑا اعزاز: ورلڈ ماسٹرز اور ایشین ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی

پاکستان کیلئے بڑا اعزاز: ورلڈ ماسٹرز اور ایشین ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی

0

کراچی (سٹاف رپورٹر) —

پاکستان کو کھیلوں کی دنیا میں ایک بڑا سنگ میل عبور کرتے ہوئے ورلڈ ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ اور ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی ہے۔ یہ دونوں بین الاقوامی میگا ایونٹس آئندہ سال فروری 2026 میں اسلام آباد میں منعقد ہوں گے، جس میں دنیا کے ساتوں براعظموں سے 500 سے زائد ویٹ لفٹرز شرکت کریں گے۔

ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان مردوں اور خواتین دونوں کیٹیگریز کی میزبانی کرے گا، جبکہ ورلڈ ماسٹرز چیمپئن شپ کو "گرینڈ پرکس" کا نام دیا گیا ہے۔

پاکستان ماسٹرز ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے صدر ارشد خان نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ"یہ میزبانی پاکستان کے لیے ایک عظیم اعزاز ہے اور ماسٹرز مقابلوں میں ہماری مسلسل کامیابیوں کا نتیجہ ہے۔"انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان نے حال ہی میں قطر میں منعقدہ ایشین ماسٹرز چیمپئن شپ میں 10 میڈلز جیت کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، جو کہ عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ میں بہتری کا باعث بنا۔

ارشد خان نے کہا کہ:"پاکستان کو ملنے والی عالمی سطح کی اس میزبانی میں آپریشن 'بنیان المرصوص' کی کامیابی اور پاک فوج کے ناقابل تسخیر دفاع نے دنیا بھر میں پاکستان پر اعتماد کو بڑھایا ہے۔"یہ ایونٹس نہ صرف پاکستان میں ویٹ لفٹنگ کے فروغ کا باعث بنیں گے بلکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے مثبت اور پرامن امیج کو بھی اجاگر کریں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !