سردار کامران ہارون 17 برس کی قربانیوں کے بعد گورنمنٹ ہائی سکول بگا کا چارج منصور احمد عباسی کے سپرد
personشہر اقتدار
ستمبر 27, 2025
0
share
مری (نمائندہ خصوصی)
گورنمنٹ ہائی سکول بگا کی تاریخ کا ایک درخشاں باب اختتام کو پہنچ گیا۔ وہ باب جسے سردار کامران ہارون نے 2009 سے 2025 تک اپنی انتھک محنت اور قربانیوں سے لکھا۔ 17 برس تک بطور انچارج ہیڈ ماسٹر خدمات سرانجام دینے کے بعد انہوں نے باضابطہ طور پر اپنا چارج منصور احمد عباسی کے سپرد کر دیا۔
سردار کامران ہارون گورنمنٹ ہائی سکول پکا کے سابقہ طالب علم بھی رہے ہیں۔ ان کی جوائننگ کے بعد سکول میں سب سے پہلے طلباء کے لیے فرنیچر، پھر باؤنڈری وال، سائنس لیب، کمپیوٹر لیب اور مسجد تعمیر ہوئی۔ سب سے بڑا کارنامہ ضلع مری کا وائس سپورٹ کمپلیکس تھا جو ان کی ذاتی کوششوں اور ناظم سے رابطوں کے نتیجے میں تعمیر ہوا۔
آج گورنمنٹ ہائی سکول بگا نہ صرف ضلع مری بلکہ پنجاب کے خوبصورت ترین سکولوں میں شامل ہے۔ سکول کونسل ممبران، اساتذہ اور اہلیانِ علاقہ نے شاندار تقریب میں سردار کامران ہارون کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی 17 سالہ خدمات سنہری حروف میں لکھی جائیں گی۔تقریب کے دوران طلباء نے اپنے محبوب استاد کو جذباتی انداز میں الوداع کہا اور کہا“سر! آپ ہمیں چھوڑ سکتے ہیں، لیکن ہم آپ کو کبھی نہیں بھولیں گے۔”