فرخ خان کھوکھر کی قیادت میں جرنلسٹس فیڈریشن کا نیشنل پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران سے ملاقات، بھرپور تعاون کی یقین دہانی
personشہر اقتدار
اپریل 04, 2026
0
share
صحافیوں کے حقوق، فلاح و بہبود اور آزادیٔ صحافت کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق
اسلام آباد (ملک راشد نزیر)پاکستان جرنلسٹس فیڈریشن کے سپریم لیڈر فرخ خان کھوکھر کی قیادت میں فیڈریشن کے وفد نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نو منتخب عہدیداران سے ملاقات کی اور ان کی شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی وفد میں سرپرستِ اعلیٰ سردار شفقت، چیئرمین واجد محمود عباسی، صدر عباس احمد، سینئر نائب صدر عامر چوہدری، فنانس سیکرٹری راشد اشرف سمیت مجلسِ عاملہ کے دیگر اراکین اور فیڈریشن کے ممبران کی بڑی تعداد شامل تھیاس موقع پر فرخ خان کھوکھر نے گفتگو
کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پریس کلب کی نئی قیادت پر صحافی برادری کو بھرپور اعتماد ہے اور امید ہے کہ وہ صحافیوں کے مسائل کے حل، فلاح و بہبود اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آزادیٔ صحافت کا تحفظ اور صحافیوں کے حقوق کا دفاع وقت کی اہم ترین ضرورت ہےجس کے لیے مشترکہ اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیںفرخ خان کھوکھر کا مزید کہنا تھا کہ صحافتی اداروں کو مضبوط بنانے اور برادری میں اتحاد و یکجہتی کو فروغ
دینے کے لیے باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنا ہوگا انہوں نے یقین کا اظہار کیا کہ نیشنل پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران ذمہ داری دیانتداری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں گےاس موقع پر فیڈریشن کے دیگر رہنماؤں نے بھی نو منتخب قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ صحافیوں کی فلاح ادارے کی بہتری اور پیشہ ورانہ
معیار کی بلندی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا ملاقات نہایت خوشگوار اور مثبت ماحول میں منعقد ہوئی جس میں باہمی تعاون کو فروغ دینے اتحاد و یکجہتی کو مضبوط بنانے اور صحافتی برادری کی مجموعی فلاح کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔