google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 لندن میں پیپلز پارٹی رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ، سیاسی امور پر تبادلہ خیال اور پارٹی مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

لندن میں پیپلز پارٹی رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ، سیاسی امور پر تبادلہ خیال اور پارٹی مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

0

 لندن۔()پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق میئر بارکنگ اینڈ ڈیگنہم، ڈاکٹر عبدالغفور عزیز کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق مشیر حکومت سندھ، ریاض چوہدری کے اعزاز میں ایک شاندار اور پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔ یہ تقریب خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں منعقد ہوئی جس میں سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب میں



 ناصر خان، اسد کیانی، آفتاب احمد باغی، راجہ قیصر دانیال، اشفاق کیانی، عارف مغل ایڈووکیٹ، عرفان شیخ، محمد آصف نذیر، سعید محمود سمیت دیگر معزز مہمان شریک ہوئے۔ مہمانوں کا میزبان کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا اور ان کی بھرپور مہمان نوازی کی گئی عشائیے کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، پارٹی امور اور باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ شرکاء نے پاکستان پیپلز پارٹی کے نظریات، عوامی خدمت اور جمہوری اقدار کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔


 اس موقع پر ریاض چوہدری نے میزبان ڈاکٹر عبدالغفور عزیز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تقریبات سے پارٹی کارکنان اور قیادت کے درمیان روابط مضبوط ہوتے ہیں اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ ملتا ہےتقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی جہاں مہمانوں نے ایک دوسرے کے ساتھ خیالات کا تبادلہ کیا اور مستقبل میں پارٹی کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !