google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پیپلز پارٹی رہنما سلمیٰ برکات کی صدر مملکت آصف علی زرداری کو 70ویں سالگرہ کی مبارکباد

پیپلز پارٹی رہنما سلمیٰ برکات کی صدر مملکت آصف علی زرداری کو 70ویں سالگرہ کی مبارکباد

0


اسلام آباد – پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما سلمیٰ برکات نے صدر مملکت اور سابق صدر پاکستان جناب آصف علی زرداری کو ان کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں سلمیٰ برکات نے کہا کہ:"صدر زرداری کی زندگی قربانی، صبر، اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے جمہوری نظریات سے غیر متزلزل وابستگی کی ایک روشن مثال ہے۔ وہ پاکستان کے واحد سول صدر ہیں جنہوں نے نہ صرف اپنا آئینی دور مکمل کیا بلکہ رضاکارانہ طور پر اقتدار منتقل کر کے جمہوری استحکام کی تاریخ ساز روایت قائم کی۔"



سلمیٰ برکات نے مزید کہا کہ صدر زرداری کی قیادت میں اٹھارویں آئینی ترمیم منظور ہوئی، آرٹیکل 58(2)(b) کا خاتمہ ہوا اور پارلیمان کو اس کے اصل اختیارات واپس دیے گئے۔ یہ تمام اقدامات پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط بنانے کے سنگ میل قرار دیے جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ:"صدر زرداری نے مفاہمتی سیاست کو فروغ دیا اور انتقام کے بجائے ملکی مفاد کو ہمیشہ مقدم رکھا۔ اُنہوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا آغاز کر کے لاکھوں غریب خاندانوں کو سہارا دیا۔ سی پیک کی بنیاد رکھنا اور گوادر پورٹ کو چین کے حوالے کرنا اُن کی دور اندیش قیادت کی علامت ہے۔"

سلمیٰ برکات نے اس موقع پر صدر زرداری کے تاریخی جملے "پاکستان کھپے" کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ:"شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد قوم کو جوڑنے والا یہ نعرہ صدر زرداری کی حب الوطنی اور جذبۂ اتحاد کا مظہر ہے۔"انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صدر زرداری کے نقشِ قدم پر بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری گامزن ہیں اور جمہوریت کے مشن کو کامیابی سے آگے بڑھا رہے ہیں۔

آخر میں سلمیٰ برکات نے صدر زرداری کی صحت، درازیٔ عمر اور قومی خدمت کے جذبے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:"سالگرہ مبارک ہو صدر آصف علی زرداری صاحب! آپ کی بصیرت، قربانی اور جمہوری عزم ہمیشہ ہماری رہنمائی کرتا رہے گا۔"

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !