پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری کا اصولی فیصلہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ڈھاکہ میں بنگلہ دیشی ہم منصب سے ملاقات
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری کا اصولی فیصلہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ڈھاکہ میں بنگلہ دیشی ہم منصب سے ملاقات
personشہر اقتدار
جولائی 23, 2025
0
share
ڈھاکہ – 23 جولائی 2025:
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) جہانگیر عالم چودھری سے ڈھاکہ میں ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے، سیکیورٹی تعاون بڑھانے اور اہم باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین سفارتی اور سرکاری پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری کی سہولت دینے پر اصولی اتفاق کیا گیا، جو باہمی سفارتی روابط کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔
دونوں وزرائے داخلہ نے انٹرنل سیکیورٹی، پولیس ٹریننگ، انسداد منشیات، انسداد انسانی اسمگلنگ اور انسداد دہشت گردی جیسے اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔ اس ضمن میں مشترکہ تربیتی پروگرامز، معلومات کا تبادلہ اور آپریشنل سطح پر اشتراک کار بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔ بنگلہ دیشی وزیر داخلہ نے وفاقی وزیر محسن نقوی کو "بھائی" قرار دیتے ہوئے ان کی ڈھاکہ آمد پر دلی خیرمقدم کیا اور کہا کہ یہ دورہ پاک-بنگلہ دیش تعلقات کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے پاکستانی پولیس افسران کی تربیت کے لیے دی گئی پیشکش پر بھی شکریہ ادا کیا۔ اہم فیصلوں میں شامل ہیں:دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعاون کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مشترکہ کمیٹی کی تشکیلپاکستان کی نمائندگی وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا کریں گے بنگلہ دیش کا اعلیٰ سطحی وفد جلد نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ کرےں۔ ملاقات کے دوران بنگلہ دیش کے وزیر مملکت برائے داخلہ خدا بخش، سیکرٹری داخلہ نسیم الغنی، ایڈیشنل سیکرٹری سیکیورٹی ڈویژن شمیم خان، پاکستان ہائی کمیشن کے ناظم الامور محمد واصف، پولیٹیکل قونصلر کامران دہینگل اور دونوں ممالک کے دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔ x