منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ — ایس ایچ او نیلور منصب دار کی زیر نگرانی پولیس کی کامیاب کارروائی، 288 گرامبرآ آئس مد، دو ملزمان گرفتار، مقدمات درج
personشہر اقتدار
جولائی 23, 2025
0
share
اسلام آباد (وقاص کھوکھر) تھانہ نیلور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ دونوں ملزمان کے قبضے سے 288 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
حال ہی میں تعینات ہونے والے ایس ایچ او تھانہ نیلور منصب دار نے چارج سنبھالتے ہی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ صرف ایک ماہ کے دوران کئی منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے اڈیالہ جیل کی راہ دکھا دی گئی۔ تازہ ترین کارروائی میں ایس ایچ او منصب دار کی قیادت میں تھانہ نیلور پولیس ٹیم نے دو منشیات فروشوں کو دھر لیا، جن کے قبضے سے 288 گرائم آئس برآمد ہوئی۔ملزمان کی شناخت سفیر احمد اور اسماعیل عرف تارا کے ناموں سے ہوئی۔ ایس ایچ او کی اس شاندار کارکردگی کو اہلِ علاقہ کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے x