سرکاری آفیسر کا قانون شکنی اور میڈیا ٹیم سے بدتمیزی کا افسوسناک واقعہ
personشہر اقتدار
جولائی 23, 2025
0
share
کراچی (تاریخ: 23 جولائی 2025) — کراچی کے ساحلی علاقے سی ویو پر ڈسکور پاکستان کی ٹیم عوامی آگاہی کے لیے ٹریفک قوانین سے متعلق ایک پروگرام کی عکس بندی میں مصروف تھی۔ اس مہم کا مقصد شہریوں کو قوانین کی پاسداری کی ترغیب دینا اور محفوظ ڈرائیونگ کی اہمیت اجاگر کرنا تھا۔ دورانِ شوٹ ٹریفک پولیس کے ایس او نے ایک بلیک کار کو روکا، جس پر ایف بی آر کا اسٹیکر لگا ہوا تھا مگر اس میں اگلی اور پچھلی نمبر پلیٹس موجود نہیں تھیں۔ جب ٹریفک اہلکار نے گاڑی کو روکا اور بات چیت شروع کی، تو معلوم ہوا کہ گاڑی میں موجود شخص خود کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کا اسسٹنٹ کمشنر بتا رہا ہے۔
بدقسمتی سے، مذکورہ افسر (جن کا بعد ازاں نام صدام اور تعیناتی RTO 2 زون 2
نیپا چورنگی پر معلوم ہوئی) نے نہ صرف ٹریفک پولیس کے ساتھ غیر پیشہ ورانہ رویہ اختیار کیا بلکہ ڈسکور پاکستان کی ٹیم سے بھی بدسلوکی کی۔ انہوں نے نہ صرف رپورٹر سے بد زبانی کی بلکہ کیمرا مین پر حملہ آور ہو کر کیمرا چھیننے اور توڑنے کی بھی کوشش کی
ٹریفک پولیس اور موقع پر موجود شہریوں کی جانب سے تحمل اور افہام و تفہیم کی میڈیا کی آزادی، عوامی فلاح اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتا ہے، اور ایسے کسی بھی غیر قانونی و غیر اخلاقی رویے کے خلاف ہر ممکن قانونی راستہ اختیار کرے گا۔