google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 چوہدری فرقان یونس کے والدین مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے سالانہ ختم شریف و دعائیہ تقریب کا انعقاد

چوہدری فرقان یونس کے والدین مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے سالانہ ختم شریف و دعائیہ تقریب کا انعقاد

0

گوجرانوالہ (بیورو رپورٹ) – صدر "گجر یوتھ فورم پاکستان" چوہدری فرقان یونس کے والدین مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے سالانہ ختم شریف اور دعائیہ تقریب کا انعقاد گزشتہ روز ان کی رہائش گاہ پر کیا گیا۔ اس روح پرور تقریب میں قرآن خوانی، نعت خوانی اور خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔
معروف روحانی و مذہبی شخصیت صاحبزادہ میاں ساجد نے خصوصی شرکت فرمائی اور والدین کی عظمت، دعاؤں کی اہمیت اور ایصالِ ثواب کے فضائل پر مفصل روشنی ڈالی، جس سے حاضرین کو روحانی تسکین حاصل ہوئی۔















تقریب میں علاقے بھر سے معززین، علمائے کرام، سیاسی و سماجی شخصیات، برادری کے بزرگ اور نوجوانوں سمیت عوام الناس کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جو چوہدری فرقان گجر اور ان کے خاندان کے ساتھ عوامی محبت، اعتماد اور احترام کا مظہر ہے۔
اس پُروقار تقریب کے میزبان چوہدری عامر گجر اور چوہدری عمران گجر تھے، جنہوں نے تمام معزز مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء کے لیے پرتکلف لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !