google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 دریاخان میں محرم الحرام کے پرامن انعقاد پر شکرگزاری اور حسن کارکردگی کی تقریب کا انعقاد

دریاخان میں محرم الحرام کے پرامن انعقاد پر شکرگزاری اور حسن کارکردگی کی تقریب کا انعقاد

0

 دریاخان (بیورو چیف: رانا محمد ریحان) — انجمن تاجران دریاخان کے زیر اہتمام، ضلعی ممبر کوروامن کمیٹی و جنرل سیکرٹری انجمن تاجران ملک نذیر احمد کھیمٹہ کی میزبانی میں ایک پُروقار تقریب کا انعقاد ایم سی ہال دریاخان میں کیا گیا۔ تقریب کا مقصد محرم الحرام کے دوران امن و امان، مثالی مسلکی ہم آہنگی اور فول پروف سیکیورٹی اقدامات کو ممکن بنانے والے تمام اداروں اور افراد کا شکریہ ادا کرنا تھا۔
تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں شامل تھے:





























اسسٹنٹ کمشنر دریاخان حمزہ ندیم ایس ڈی پی او سرکل دریاخان ساجد محمود سوہل ڈسٹرکٹ ممبر کوروامن کمیٹی زبیر محمود مغل ایس ایچ او سٹی ملک نوید اقبال ساہیایس ایچ او صدر نجیب اللہ ریاضتقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک نذیر احمد کھیمٹہ، زبیر محمود مغل، ساجد محمود سوہل اور حمزہ ندیم نے کہا کہ اس سال محرم الحرام مثالی امن و ہم آہنگی کے ساتھ مکمل ہوا۔ اس کامیابی میں امن کمیٹی کے ممبران کا کلیدی کردار رہا، جنہوں نے پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ شانہ بشانہ کام کیا۔
مقررین نے مزید کہا کہ تمام انتظامات — بشمول سیکورٹی، بجلی، صفائی، طبی سہولیات اور ٹریفک کنٹرول — پولیس، تحصیل انتظامیہ، واپڈا، ریسکیو 1122، محکمہ صحت، میونسپل کمیٹی، اور لائنس داران کی مشترکہ کاوشوں سے خوش اسلوبی سے سرانجام دیے گئے۔
تقریب میں انجمن تاجران کے نومنتخب صدر غلام علی انصاری، ممبر کوروامن کمیٹی سید مہتاب حسین شاہ، تاجر رہنما ملک محمد اصغر ناصر واگھورہ، حافظ رانا محمد عمر، اور نوانی یوتھ ونگ کے چیئرمین ملک عبدالستار رحمن نے بھی شرکت کی۔
شرکاء کی خدمات کے اعتراف میں مہمانانِ گرامی کو حسن کارکردگی کی شیلڈز پیش کی گئیں۔ تقریب کے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد دانش انصاری نے انجام دیے۔
تقریب میں تاجران، ممبران امن کمیٹی، سول سوسائٹی اور شہر بھر سے معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جو دریاخان میں مثالی اتحاد، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کی روشن مثال ہے۔
x

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !