google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 کمشنر سبی اسد اللہ فیض کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ٹیچنگ اسپتال سبی کا اچانک دورہ صفائی، طبی سہولیات، اور عملے کی کارکردگی کا جائزہ – ضروری بہتری کے اقدامات کی ہدایات جاری

کمشنر سبی اسد اللہ فیض کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ٹیچنگ اسپتال سبی کا اچانک دورہ صفائی، طبی سہولیات، اور عملے کی کارکردگی کا جائزہ – ضروری بہتری کے اقدامات کی ہدایات جاری

0

 سبی (ناشاد بلوچ) – کمشنر سبی اسد اللہ فیض نے گزشتہ روز ڈویژنل ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر عبد الخالق کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ٹیچنگ اسپتال (DHQ) سبی کا غیر اعلانیہ دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عمیر حسین نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور مکمل معاونت فراہم کی۔









کمشنر سبی نے اسپتال کے مختلف شعبوں بشمول وارڈز، ایمرجنسی یونٹ، لیبر روم اور آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ (OPD) کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مریضوں سے براہِ راست ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور فراہم کردہ طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔








کمشنر نے مجموعی انتظامات، صفائی کی صورتحال، عملے کی موجودگی، ادویات کی دستیابی اور علاج کی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ:
"اسپتال کا عملہ محدود وسائل میں بھی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دے رہا ہے۔"









انہوں نے انتظامیہ کو درج ذیل اقدامات کی فوری ہدایات جاری کیں:
تمام وارڈز میں پنکھے اور ایئر کنڈیشننگ سسٹم کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے۔
بلڈ سینٹر کا فوری قیام تاکہ ہنگامی صورتحال میں خون کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔ڈینٹل ڈیپارٹمنٹ کو فعال بنانے کے لیے جدید ڈینٹل چیئرز اور ضروری آلات کی فراہمی کی جائے۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عمیر حسین نے کمشنر کو یقین دہانی کروائی کہ اسپتال انتظامیہ تمام دستیاب وسائل کو استعمال میں لا کر مریضوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ساتھ ہی عملے کی تربیت اور استعداد کار بڑھانے پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
دورے کے اختتام پر کمشنر اسد اللہ فیض نے عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا:"عوامی خدمت کے اس اہم شعبے میں جو بھی بہتری درکار ہو، انتظامیہ مکمل تعاون فراہم کرے گی۔ محکمہ صحت فوری اقدامات کے ذریعے اسپتال میں موجود مسائل کا مستقل حل نکالے۔"شہریوں اور مریضوں کی جانب سے کمشنر سبی کے اس دورے کو خوش آئند قرار دیا گیا، اور اُمید ظاہر کی گئی کہ اس عملی قدم کے نتیجے میں اسپتال کی حالت میں نمایاں بہتری اور مریضوں کو درپیش مسائل میں کمی آئے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !