google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 گوجرانوالہ میں صدر آصف علی زرداری کے کردار پر سیمینار، سالگرہ کا کیک کاٹا گیا

گوجرانوالہ میں صدر آصف علی زرداری کے کردار پر سیمینار، سالگرہ کا کیک کاٹا گیا

0

گوجرانوالہ، 24 جولائی 2025:

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گوجرانوالہ کے زیر اہتمام مرکزی سیکریٹریٹ، پروفیسر ڈاکٹر فیصل چوہدری آرتھوپیڈک سرجن و ٹکٹ ہولڈر (پی پی 63) کے دفتر واقع کمشنر روڈ، بلاول بھٹو زرداری آڈیٹوریم میں ایک اہم سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ موضوع تھا: "پاکستان کی مضبوطی میں صدر آصف علی زرداری کا کردار"۔اس سیمینار میں سابق وفاقی وزیر چوہدری امتیاز صفدر وڑائچ، ضلعی صدر چوہدری اعجاز سماں، ڈویژنل جنرل سیکریٹری ملک طاہر اعوان، ٹکٹ ہولڈر پروفیسر ڈاکٹر فیصل چوہدری سمیت دیگر پارٹی قائدین، عہدیداران، وکلاء، طلباء و طالبات، اور ورکرز کی بڑی تعداد نے

 شرکت کی۔مقررین نے صدر آصف علی زرداری کی قومی مفاہمت، جمہوریت کی بحالی، آئینی ترامیم اور معاشی استحکام کے لیے کی گئی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ آصف علی زرداری نے ملکی سیاست میں بردباری، مفاہمت اور اداروں کے استحکام کو فروغ دیا اور پاکستان کو درپیش چیلنجز کے باوجود پرامن سیاسی منتقلی کو ممکن بنایا۔

سیمینار کے اختتام پر صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹا گیا اور ان کی صحت و درازی عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔تقریب میں ٹکٹ ہولڈر خواجہ انوار شیخ، ڈویژنل انفارمیشن سیکریٹری رانا حنیف، تحصیل جنرل سیکریٹری چوہدری یاسر موکھڑ، میاں سعید طفیل، صاحبزادہ حامد، صدر وکلاء ونگ ناصر عبادت ملک، جنرل سیکریٹری احد محمود رامے، ڈاکٹر ریاضت، ڈاکٹر حلیم سمیت کثیر تعداد میں طلباء و طالبات اور پارٹی کارکنان شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر فیصل چوہدری نہ صرف ماہر آرتھوپیڈک سرجن ہیں بلکہ بھٹو ازم کے فروغ، سیاست میں اخلاقیات اور نوجوانوں میں سیاسی شعور اجاگر کرنے کے لیے مختلف کالجوں اور اسکولوں میں باقاعدگی سے سیمینارز اور لیکچرز کا انعقاد کر رہے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !