google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ڈاکٹر شبیر میثمی اور زاہد آخونزادہ کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات – قومی وحدت و استحکام پر تبادلہ خیال

ڈاکٹر شبیر میثمی اور زاہد آخونزادہ کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات – قومی وحدت و استحکام پر تبادلہ خیال

0

 اسلام آباد، 24 جولائی 2025:

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکریٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر سینیٹر عطاء الرحمان بھی موجود تھے۔ملاقات میں ملکی سیاسی، مذہبی اور سماجی حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تمام رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ملک میں امن و امان، برداشت، بین المسالک ہم آہنگی اور اتحادِ امت کے فروغ کے لیے اجتماعی کوششیں وقت کی اہم ضرورت ہیں۔



شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ دینی جماعتیں ماضی کی طرح مستقبل میں بھی قومی وحدت، ملکی استحکام اور سماجی ہم آہنگی کے قیام میں کلیدی کردار ادا کرتی رہیں گی۔ اس موقع پر یہ عزم دہرایا گیا کہ موجودہ چیلنجز کا سامنا باہمی تعاون اور مکالمے کے ذریعے ہی ممکن ہے۔تمام جماعتوں کے قائدین نے اس بات پر زور دیا کہ مسائل کا حل محاذ آرائی میں نہیں بلکہ افہام و تفہیم اور مشترکہ حکمتِ عملی میں مضمر ہے۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !