وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا ستھرا پنجاب مہم
personشہر اقتدار
جولائی 28, 2025
0
share
گوجرانوالہ(بیورو رپورٹ)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا ستھرا پنجاب مہم پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے علی الصبح ایمن آباد موڑ اور ملحقہ علاقوں کا دورہ ۔ صفائی کی ناقص صورتحال پرسخت اظہار برہمی، آج شام تک ان علاقوں کو مکمل طور پر کلیئر کرکے رپورٹ پیش کرنیکی ہدایات جاری ۔ڈپٹی کمشنر نے سی ای او جی ڈبلیو ایم سی کو صفائی کی ناقص صورتحال پر کنٹریکٹر پر بھاری پینلٹی عائد کرنے اور شوکاز نوٹس جاری کرنے کے بھی
احکامات جاری کئے۔ڈپٹی کمشنر نے واضح الفاط میں ہدایت کی کہ ستھرا پنجاب مہم میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت ہرگز برداشٹ نہیں کی جائیگی اور صفائی کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔وزیر اعلی پنجاب گڈ گورننس انیشی ایٹیوز کے تحت ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کے شہر و ضلع کے ہنگامی دورے جاری ہیں۔ڈپٹی کمشنر کا تھانہ سول لائن چوک کا دورہ، گٹروں کے ڈھکنوں کی تنصیب اور خستہ حال ڈھکنوں کی فوری تبدیلی کے لئے ایم ڈی واسا کو ہدایات جاری 'مون سون بارشوں کے دوران گٹروں کے ڈھکنوں کی سو فیصد تنصیب یقینی بنائی جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ صفائی کے عمل کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کریں تاکہ مستقل بہتری ممکن ہو سکے ۔