google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 تحصیلدار چوہدری شفقت محمود کی دبنگ کارروائی — فتح جنگ میں غیر قانونی رکشہ و گاڑی اڈوں کے خلاف سخت قانونی اقدام

تحصیلدار چوہدری شفقت محمود کی دبنگ کارروائی — فتح جنگ میں غیر قانونی رکشہ و گاڑی اڈوں کے خلاف سخت قانونی اقدام

0

 فتح جنگ (24 جولائی 2025):

عوامی شکایات کے پیش نظر تحصیلدار چوہدری شفقت محمود نے ڈی ایس پی ٹریفک مرزا خرم اور ٹریفک انسپکٹر سرفراز کے ہمراہ فتح جنگ شہر میں قائم غیر قانونی رکشہ و گاڑی اڈوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی۔ کارروائی کے دوران متعدد رکشے اور گاڑیاں موقع پر بند کر دی گئیں، جبکہ کئی پر جرمانے بھی عائد کیے گئے۔




یہ کارروائی مین چوک فتح جنگ (جو کہ کوہاٹ روڈ، کھوڑ روڈ اور راولپنڈی روڈ کے سنگم پر واقع ہے) میں کی گئی، جو غیر قانونی اڈوں کی وجہ سے عرصہ دراز سے ٹریفک جام اور بدنظمی کا شکار تھا۔ عوامی شکایات اور متعدد بار دی گئی تنبیہات کے باوجود تجاوزات ختم نہ ہونے پر انتظامیہ نے سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا۔تحصیلدار چوہدری شفقت محمود اور ٹریفک حکام کی اس مربوط اور موثر کارروائی پر شہر کے معززین و صحافتی حلقوں نے خراجِ تحسین پیش کیا۔ ملک نیاز حسین (چیئرمین پاک ٹائم میڈیا سیل)، ملک حیدر علی (تحصیل رپورٹر)، ملک وجاہت (جنرل سیکریٹری میڈیا سیل)، بابر حسین (سینئر نائب صدر انجمن تاجران)، فیصل رمضان حیدری (چیئرمین عوامی نیوز)، لیاقت زرگر، چوہدری عامر ایڈووکیٹ، چوہدری ذوالفقار، مبشر گجر، ملک سجاد، ملک شفیق اور دیگر نے اس اقدام کو فتح جنگ شہر کی ٹریفک بہتری اور عوامی سہولت کی جانب اہم قدم قرار دیا۔معززین نے کہا کہ تجاوزات اور غیر قانونی اڈے فتح جنگ کا ایک دیرینہ مسئلہ ہیں، اور تحصیلدار چوہدری شفقت محمود نے جرأت مندانہ اقدام کر کے عوامی اعتماد حاصل کیا ہے۔ توقع ظاہر کی گئی کہ آئندہ بھی ایسے اقدامات تسلسل سے جاری رہیں گے تاکہ شہر کو منظم اور ٹریفک رواں رکھا جا سکے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !