google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 نیشنل پریس کلب اور یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ کے اشتراک سے "ونڈرز آف ترکیہ" تصویری نمائش کا انعقاد

نیشنل پریس کلب اور یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ کے اشتراک سے "ونڈرز آف ترکیہ" تصویری نمائش کا انعقاد

0

 

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی مہمانِ خصوصی، ترک سفیر عرفان نذیر اوغلو نے نمائش کا افتتاح کیا



اسلام آباد: نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ ترکش کلچرل سنٹر اور نیشنل پریس کلب کے اشتراک سے ایک روزہ "ونڈرز آف ترکیہ" (Wonders of Turkiye) کے عنوان سے ایک شاندار تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ اس نمائش کا مقصد ترک ثقافت، تاریخ، فن، اور قدرتی حسن کو پاکستانی عوام کے سامنے اجاگر کرنا تھا۔نمائش کے مہمانِ

 خصوصی گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی جبکہ پاکستان میں ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو گیسٹ آف آنر تھے جنہوں نے نمائش کا افتتاح کیا۔ تقریب میں ترک اور پاکستانی ثقافتی و صحافتی حلقوں کی نمایاں شخصیات شریک ہوئیں۔





ترکیہ اور پاکستان، یک جان دو قالب: فیصل کریم کنڈی

اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ نمائش پاک-ترک دوستی کی خوبصورت مثال ہے۔"یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ اور نیشنل پریس کلب نے ترک ثقافت کو تصویری انداز میں جس خوبصورتی سے پیش کیا ہے، وہ لائقِ تحسین ہے۔ ترک عوام ہمیشہ پاکستانیوں کے لیے محبت، بھائی چارے اور مدد کے جذبے سے سرشار رہے ہیں۔"انہوں نے ترکیہ کے سفیر اور تیکا حکام کو گورنر ہاؤس پشاور کے دورے کی دعوت بھی دی۔





برادرانہ تعلقات ہر شعبے میں مستحکم ہو رہے ہیں: ترک سفیر عرفان نذیر اوغلو

پاکستان میں ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو نے کہا:"پاکستان اور ترکیہ دو برادر اسلامی ممالک ہیں، جن کے درمیان تعاون صرف ثقافت تک محدود نہیں بلکہ صحت، تعلیم، سیاحت اور دیگر تمام شعبہ جات میں بھی جاری و ساری ہے۔"انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے اعتماد، تاریخی رشتے اور بڑھتے ہوئے تعلقات کو سراہا۔




یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ 90 ممالک میں ترک ثقافت کا علمبردار: خلیل توکار

یونس ایمرے انسٹیٹیوٹ کے سربراہ خلیل توکار نے بتایا کہ:"ہمارے ادارے کی بنیاد 2013 میں پاکستان میں رکھی گئی، اور آج دنیا کے 80 سے زائد ممالک میں 90 سنٹرز اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔"انہوں نے پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات کو "یک جان دو قالب" قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ رشتہ تاریخ کے ہر دور میں مضبوط رہا ہے۔



این پی سی کے صدر اور سیکرٹری کا خیرمقدمی کلمات

نیشنل پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی اور سیکرٹری نیئر علی نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا:"نیشنل پریس کلب صرف صحافیوں کا نہیں بلکہ دوست ممالک کے سفیروں اور نمائندوں کے لیے بھی دوسرا گھر ہے۔ پاک-ترک دوستی محض سفارتی نہیں، بلکہ دلوں کی یکجہتی کا آئینہ دار ہے۔"نیئر علی نے کہا کہ یہ تصویری نمائش دونوں ممالک کے درمیان محبت، اخوت اور ثقافتی ہم آہنگی کی عکاس ہے۔




تیکا کا پاکستان کی ترقی میں کردار قابلِ تحسین

تقریب میں موجود شرکاء نے تیکا (TIKA) کے پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں، تعلیمی و سماجی تعاون اور ثقافتی روابط کو سراہا۔ نیشنل پریس کلب نے ترکیہ کے سفارتخانے اور تیکا کو مستقبل میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔قبل ازیں معزز مہمانوں کا پریس کلب آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !