سپارکو، CETC اور MICROSAT چین کے اشتراک سے اہم سنگِ میل عبور – سیٹلائٹ زمینی مشاہدے، آفات کے تدارک، زراعت اور ماحولیات میں انقلاب لائے گا
اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ پاکستان نے چین کے شی چانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر (Xichang Satellite Launch Centre - XSLC) سے اپنا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے خلا میں بھیج دیا ہے۔ یہ اہم مشن پاکستان کی قومی خلائی ایجنسی سپارکو نے چائنا الیکٹرانکس ٹیکنالوجی گروپ کارپوریشن (CETC) اور MICROSAT چین کے اشتراک سے مکمل کیا۔
یہ سیٹلائٹ پاکستان کو اعلیٰ معیار کی راؤنڈ دی کلاک زمینی نگرانی کی صلاحیت فراہم کرے گا، جس سے ملک میں کئی اہم شعبوں میں بہتری آئے گی، جن میں شامل ہیں:
-
قدرتی آفات کا بروقت تدارک
شہری و علاقائی منصوبہ بندی
ماحولیاتی تحفظ
زرعی پیداوار کی نگرانی
خوراک اور پانی کے وسائل کی پائیدار مینجمنٹ
موسمیاتی تبدیلیوں کا تجزیہ


.jpg)