google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 جمہوریت کے تسلسل اور سیاسی مکالمے کے حق میں آل پارٹیز کانفرنس کو روکنے کی کوششیں قابلِ مذمت ہیں راجہ ناصر عباس جعفری

جمہوریت کے تسلسل اور سیاسی مکالمے کے حق میں آل پارٹیز کانفرنس کو روکنے کی کوششیں قابلِ مذمت ہیں راجہ ناصر عباس جعفری

0

اسلام آباد (پریس ریلیز): ملک میں سیاسی اختلافِ رائے اور جمہوری مشاورت کی فضا پہلے ہی شدید دباؤ اور سنسرشپ کا شکار ہے۔ ایسے حالات میں اپوزیشن اتحاد کی جانب سے 31 جولائی اور یکم اگست کو اسلام آباد کے ٹیولپ ہال میں بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس کو روکنے کے لیے ریاستی اداروں اور انتظامیہ کی مداخلت نہایت افسوسناک، غیر جمہوری اور قابلِ مذمت ہے۔




مصدقہ اطلاعات کے مطابق ہوٹل انتظامیہ پر دباؤ ڈال کر کانفرنس کی میزبانی سے روکنے کی کوشش کی گئی، جو نہ صرف جمہوری اقدار کی نفی ہے بلکہ آئینِ پاکستان کے تحت حاصل حقِ اجتماع اور آزادی اظہارِ رائے کی صریح خلاف ورزی بھی ہے۔
یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ ماضی میں، سیاسی اختلافات کے باوجود اپوزیشن جماعتوں کو اپنی سرگرمیوں کے انعقاد کی آزادی حاصل رہی




۔ آج اگر یہ بنیادی جمہوری آزادی سلب کی جا رہی ہے، تو یہ اس امر کا ثبوت ہے کہ ریاستی ادارے غیر جانب دار کردار سے ہٹ کر کسی مخصوص سیاسی بیانیے کی ترویج میں مصروف ہیں۔
جمہوریت کا حسن اختلافِ رائے، مکالمے اور مشاورت میں ہے۔ اگر سیاسی جماعتوں کو ایک جگہ بیٹھ کر قومی مسائل پر گفتگو اور حل تجویز کرنے سے روکا جائے گا، تو یہ ملک کو آمریت نما طرزِ حکمرانی کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہو گا۔
ہم حکومت اور ریاستی اداروں سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی آئینی حدود میں رہتے ہوئے سیاسی سرگرمیوں کو روکنے سے باز رہیں، اور اپوزیشن کو اس کا قانونی، جمہوری اور سیاسی حق استعمال کرنے دیں۔ آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد نہ صرف وقت کی ضرورت ہے بلکہ جمہوریت کی بقا کے لیے بھی ناگزیر ہے۔
ریاست کا مستقبل فکری جبر سے نہیں بلکہ آزاد مکالمے، برداشت اور اختلاف کی گنجائش سے وابستہ ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !