جماعت اسلامی دھیرکوٹ کے نومنتخب امیر جاوید عارف عباسی کے اعزاز میں رنگلہ کے مقام پر جماعت اسلامی رنگلہ زیراہتمام استقبالیہ تقریب
جولائی 26, 2025
0
جماعت اسلامی مکمل اسلامی نظام کے قیام کے ذریعے رضائے الٰہی کا حصول چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حلقہ مسائلستان ہے رنگلہ دھیرکوٹ روڈ، بجلی کا سب ڈویژن ہسپتال میں عملے کی کمی دراصل ایم ایل اے حلقہ کی نس اہلیت کی وجہ سے ہے۔ ان کا پارٹی کا منشور ڈس انفارمیشن پھیلانا ہے۔ ہم اپنے پلیٹ فارم سے جدوجہد کرینگے۔ اس وقت حلقہ غربی باغ میں مسلم کانفرنس اور ایم ایل اے بوہڑ کےدرخت کی مانند جن سے نا پھل ہے نا کوئی اور استفادہ وقت اگیا ہے ان کو اب ہٹانا ۔اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ جب انتخابات کا وقت اتا ہے تو ووٹ کی پرچی کی طاقت سے ان کو اس سسٹم سے نکال پھینکو جب ہم اپوزیشن جماعتیں درجنوں امیدوار اپنے اپنے ووٹ مانگتے ہیں اور پھر یہ لوگ اس نظام میں داخل ہوجاتے ہیں اب ان سے جان چھڑانی ہے اور اس کا فارمولا یہ ہے کہ سب اپوزیشن جماعتوں کو مشترکہ حکمت عملی اپنانی ہوگئ جماعت اسلامی دعوت دیتی ہے سب اپوزیشن جماعتیں مل بیٹھیں اور اس حلقہ سے اس فرسودہ نظام کو یہاں کی محرومیوں کو دور کرنے کے لیے مل بیٹھیں جماعت اسلامی کےکارکنوں سے کہتا ہوں اپ اپنے علاقے کے اپوزیشن جماعتوں کے کارکنوں کو کہیں کہ وہ قیادت کو مجبور کریں امدہ انتخابات میں مشترکہ امیدوار لائیں اور اس نظام سے جان چھڑاِئیں ۔اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی دھیرکوٹ راجہ فاروق ایوب ،امیر جماعت اسلامی رنگلہ راجہ تاج افسر ،راجہ محمد حنیف خان ،راجہ شوکت خان ،راجہ ساجد عزیز ،راجہ طارق ایوب ،راجہ امداد حسین اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر مقررین نے وارڈ کے نومنتخب ذمہ داران کو مبارک۔ باد دی اور انکی حلف برداری بھی ہوئی ۔جبکہ جاوید عارف عباسی کا رنگلہ ریڈفاونڈیشن ہائی سکول کا دورہ جہاں انہوں نے میرپور بورڈ میں بہترین کارگردگی پر پرنسپل ادارہ راجہ داود خان اور سٹاف کو مبارک۔ باد دی جبکہ ایڈمن ریڈ فاونڈیشن ہائی سکول رنگلہ راجہ شجاعت کا خان کی اہلیہ اور خوش دامن کی وفات پر ان سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔جبکہ حماعت اسلامی رنگلہ کے رہنما راجہ ساجد عزیز کی طرف سے راجہ جاوید عارف عباسی اور مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جہاں پر شرکت کی ۔
Tags


