جھوٹے الزامات بے نقاب — کیمرہ مین ملک نقاش اور رافیہ سمبل کو عدالت سے باعزت بریت
personشہر اقتدار
جولائی 24, 2025
0
share
کراچی، 24 جولائی 2025 – جھوٹے الزامات کی بنیاد پر دائر کیے گئے مقدمے میں انصاف کی فتح ہوئی، جب کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ VIII ایسٹ کی عدالت نے معروف کیمرہ مین ملک نقاش اور ان کی ہمشیرہ رافیہ سمبل کو تمام الزامات سے باعزت بری کر دیا۔یہ مقدمہ 29 اپریل 2024 کو تھانہ انڈسٹریل ایریا کورنگی میں ایف آئی آر نمبر 529/2024 کے تحت سعدیہ نواز نامی خاتون کی جانب سے درج کرایا گیا تھا، جس میں بے بنیاد اور جھوٹے الزامات عائد کیے گئے تھے۔معروف وکیل شفیق احمد گلال
ایڈووکیٹ کی قانونی مہارت، ٹھوس دلائل، اور مسلسل پیروی کے نتیجے میں 22 جولائی 2025 کو عدالت نے مقدمہ نمبر 1924/2025 میں فیصلہ سناتے ہوئے دونوں ملزمان کو بری کر دیا۔ فیصلے میں واضح کیا گیا کہ مدعیہ اپنے الزامات کو ثابت کرنے میں ناکام رہی۔عدالت کے اس فیصلے کا قانونی و صحافتی حلقوں نے خیر مقدم کیا ہے، اور اسے جھوٹے مقدمات کے خلاف ایک مثبت عدالتی مثال قرار دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اُن افراد کے لیے حوصلہ افزا ہے جو بے بنیاد الزامات کا سامنا کرتے ہیں اور انصاف کے حصول کی راہ میں مشکلات اٹھاتے ہیں۔
ملک نقاش اور رافیہ سمبل نے عدالت اور اپنے وکیل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’سچ کی جیت ہوئی ہے اور ہم اس فیصلے پر اللہ کے شکر گزار ہیں۔‘‘