google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 داؤدخیل میں مسلح افراد کی فائرنگ ایک نوجوان جاں بحق، تین افراد زخمی

داؤدخیل میں مسلح افراد کی فائرنگ ایک نوجوان جاں بحق، تین افراد زخمی

0

 داؤدخیل (ضیاء نیازی سے)، 24 جولائی 2025:

محلہ بہرام خیل، ریلوے روڈ داؤدخیل میں آج صبح افسوسناک واقعہ پیش آیا جب دو نامعلوم نقاب پوش مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں نوجوان مدثر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ اس کا والد ممتاز، بھائی مزمل اور والدہ شدید زخمی ہو گئے۔واقعے کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ

 داؤدخیل محسن رضا اور ڈی ایس پی سرکل داؤدخیل اسد خان فوری طور پر پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے آر ایچ سی داؤدخیل منتقل کیا گیا، جہاں سے انہیں تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی ریفر کر دیا گیا۔ڈی پی او میانوالی، کیپٹن (ر) رائے محمد اجمل نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا ہنگامی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مقتول اور زخمیوں کے لواحقین سے ملاقات کی اور واقعے کی تفصیلات حاصل کیں۔ ڈی پی او نے متاثرہ خاندان کو یقین دلایا کہ ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔اس موقع پر ڈی پی او میانوالی نے انوسٹی گیشن آفیسر سے واقعے کی ابتدائی رپورٹ لی اور مزید تحقیقات کو تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ مقدمہ مقتول مدثر کے والد محمد ممتاز کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے اور نامعلوم ملزمان کی تلاش جاری ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق اس سنگین واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جلد مجرمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !