وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر میانوالی کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا تفصیلی دورہ – ریلیف اقدامات کا جائزہ
personشہر اقتدار
جولائی 24, 2025
0
share
داؤدخیل، 24 جولائی 2025 (ضیاء نیازی) – وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر میانوالی خالد جاوید گورائیہ نے تحصیل میانوالی اور تحصیل عیسیٰ خیل کے کچہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے فلڈ ریلیف کیمپس اور ریسکیو سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کچہ تری خیل، پرانا ماڑی شہر، کالا باغ، کمرمشانی اور دراز خیل کے
علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے ریلیف سرگرمیوں، امدادی کیمپس، اور متاثرہ آبادی کی ضروریات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر میانوالی سلمان قیوم شیخ، اسسٹنٹ کمشنر عیسیٰ خیل غلام مرتضیٰ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال اور دیگر محکموں جیسے ریونیو، آبپاشی، لائیو اسٹاک اور ایگری کلچر کے افسران و عملہ بھی موجود تھا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے بریفنگ میں بتایا کہ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے گزشتہ روز 67 افراد اور 285 مویشیوں کو سیلاب زدہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا، اور امدادی سرگرمیاں مسلسل جاری ہیں۔ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت کی کہ:تمام فلڈ ریلیف کیمپس میں ادویات، ویکسین اور ضروری سامان کی فوری اور مسلسل فراہمی یقینی بنائی جائے۔لائیو اسٹاک کے افسران جانوروں کے لیے چارہ اور طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتیں۔سیلاب زدہ علاقوں سے متاثرہ افراد اور مویشیوں کی بروقت منتقلی کا عمل مزید تیز کیا جائے۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے کالا باغ کا بھی معائنہ کیا اور دریائے سندھ میں پانی کی آمد و اخراج کا تفصیلی جائزہ لیا۔یہ دورہ متاثرہ افراد کی فلاح و بہبود اور حکومتی عزم کا مظہر ہے کہ قدرتی آفات کے موقع پر عوام کو فوری امداد اور سہولیات فراہم کی جائیں۔