google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ کی وائس صدر صبا افصل کا اڈیالہ جیل کے باہر اظہارِ یکجہتیعمران خان کی بہنوں کے ہمراہ موجود، 5 اگست کی پرامن احتجاجی مہم کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ کی وائس صدر صبا افصل کا اڈیالہ جیل کے باہر اظہارِ یکجہتیعمران خان کی بہنوں کے ہمراہ موجود، 5 اگست کی پرامن احتجاجی مہم کا اعلان

0

راولپنڈی – 23 جولائی 2025: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ویمن ونگ کی وائس صدر محترمہ صبا افصل نے آج اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر سابق وزیر اعظم عمران خان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ان کی بہنوں کے ہمراہ موجودگی اختیار کی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ:





"5 اگست کے موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنان اپنے جمہوری اور پرامن حق کے لیے سڑکوں پر نکلیں گے اور ملک گیر سطح پر احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔"

محترمہ صبا افصل نے کہا کہ
"پارٹی قیادت اور کارکنان پر جھوٹے، بے بنیاد اور سیاسی انتقام پر مبنی مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، لیکن اللہ کے فضل و کرم اور آزاد عدلیہ کے باعث اکثر مقدمات خارج ہو چکے ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا کہ ویمن ونگ کی جانب سے صدر کنول شوزب اور جنرل سیکرٹری روبینہ شاہین کی ہدایت پر ڈور ٹو ڈور مہم بھی جاری ہے، تاکہ عوام کو 5 اگست کی احتجاجی سرگرمیوں سے آگاہ کیا جا سکے۔
صبا افصل نے اعتماد کے ساتھ کہا:
"انشاء اللہ! عمران خان صاحب کو جلد باعزت رہا کروا لیا جائے گا، اور پاکستان ایک بار پھر آئین، قانون اور عوامی طاقت کی بنیاد پر ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا۔"

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !