راولپنڈی:
راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (RWMC) اور پاکستان ریلوے کے درمیان ریلوے اسٹیشنز، پلیٹ فارمز اور ریلوے کوچز کی صفائی اور کیڑے مار سپرے کے سلسلے میں باہمی تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے۔یہ دستخطی تقریب RWMC کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی، جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر RWMC جناب رانا ساجد صفدراور ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے راولپنڈی ڈویژن جناب نورالدین داوڑنے معاہدے پر دستخط کیے۔
تقریب میں دیگر اہم شرکاء میں شامل تھے:بلال خاور (چیف فنانشل آفیسر، RWMC)سہیل امتیاز (منیجر میٹرو، RWMC)اور جواد شاہ (ڈویژنل مکینیکل انجینئر، پاکستان ریلوے)
🤝 معاہدے کی تفصیلات:
اس مفاہمتی یادداشت کے تحت راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی:ریلوے اسٹیشنز اور متعلقہ عمارتوں کی باقاعدہ صفائی کرے گی۔ریلوے کوچز کی دھلائی اور انسیکیٹ کل اسپرے کی سہولت فراہم کرے گی۔اس عمل کا مقصد مسافروں کو صاف، صحت مند اور بہتر سفر کا ماحول فراہم کرنا ہے۔

