ماڑی انڈس: کم عمری کی شادی اور بچیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے ایجوکیشنل تھیٹر کا انعقاد
personشہر اقتدار
جولائی 25, 2025
0
share
داؤدخیل(ضیاءنیازی سے) نور ویمن ویلفیئرآرگنائزیشن ماڑی انڈس نے پودا کے تعاون سے ایجوکیشنل کم عمری کی شادی اور بچیوں کی تعلیم کے فروغ کے حوالے سے تھیٹر کا انعقاد کیا گیاجس میں کم عمری کی شادی بچیوں کی ذہنی اور
جسمانی صحت کو بری طرح متاثر کرتی ہے۔شادی کی عمر کم ازکم اٹھارہ سال اور قومی شناختی کارڈ سے مشروط ہونی چاہئے ۔ تفصیلات کے مطابق پودا کے تعاون سے ماڑی انڈس میں گزشتہ روز نور ویمن ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام پودا کے تعاون سے صدر مختیار شاہین نےاہنی ٹیم عائشہ نجف،مس نگہت تنویر،ساجدہ بی بی اوراقراء نور کے ساتھ مل کر کم عمری کی شادی اور تعلیم پر کمیونٹی آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں پچاس سے زائد لڑکیوں اور خواتین نے شرکت کی۔شرکاء نے کم عمری کی شادی کی روک تھام کے
لئے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی اختتام پر تھیٹر گروپ نے کم عمری کی شادیوں کے نقصانات اور لڑکیوں کی تعلیم کے حق پر آگاہی خاکہ پیش کیا اور فن کے ذریعے لوگوں کے شعور کو اجاگر کیا تاکہ بچیوں کی تعلیم کو فروغ دیاجاسکے۔کمرعمری کی شادی کی روک تھام کےلئے پیغام کو عام کیا گیا شریک خواتین تھیڑ سے لطف اندوز ہوئیں۔شرکاء نے کہاکہ ہم اس پیغام کو لوگوں تک پہنچائیں گے اور ہمیں واقعی ایک مؤثر پیغام دیا گیا ہےشرکاء نےاس پلیٹ فارم کے ذریعےحکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ شادی کی آئینی عمر کم ازکم اٹھارہ سال مقرراور شادی کو قومی شناختی سے مشروط کیا جائے۔یہ ایجوکیشنل تھیٹر پودا کے تعاون سے منعقد کیا گیا۔