google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، 33 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک

افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام، 33 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک

0

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 7 اور 8 اگست 2025 کی درمیانی شب، بلوچستان کے ضلع ژوب کے عمومی علاقے سمبازہ میں ہندوستانی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ کی جانب سے پاکستان-افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کو سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔



بیان کے مطابق، دراندازی کرنے والے دہشت گرد بھارتی پراکسی تنظیم "فتنہ الخوارج" سے تعلق رکھتے تھے۔ سیکیورٹی فورسز کی بروقت، مؤثر اور جرات مندانہ کارروائی کے نتیجے میں 33 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کے تحفظ اور بھارت کی سرپرستی میں جاری دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم اور غیر متزلزل ہ

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !