تھانہ بھارہ کہو کی بڑی کارروائی: غیر قانونی اسلحہ برآمد، ملزم گرفتار
personشہر اقتدار
اگست 08, 2025
0
share
اسلام آباد (رپورٹ:چوہدری ہارون اشتیاق) — تھانہ بھارہ کہو پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ ایس ایچ او چوہدری رفاقت گجر کی زیر قیادت ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے غیر قانونی 30 بور پسٹل برآمد کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اسلحے کی فراہمی کے ذرائع اور دیگر ممکنہ سہولت کاروں کا پتہ لگایا جا سکے۔
ایس ایچ او چوہدری رفاقت گجر نے اس موقع پر کہا کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے لیے بھارہ کہو کی حدود میں کوئی گنجائش نہیں، ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
علاقہ مکینوں نے پولیس کی بروقت کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اسی جذبے سے علاقے میں قیام امن کے لیے کام جاری رکھیں گے