پاکستان کی معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے، وزیر اعظم شہباز شریف
personشہر اقتدار
اگست 06, 2025
0
share
اسلام آباد (06 اگست 2025):
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے اور حکومتی پالیسیوں کے مثبت اثرات ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس کے ایک لاکھ 45 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری تیزی سرمایہ کاروں کے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں کی گئی اصلاحات کے باعث ٹیکس نظام بہتر ہوا ہے اور کاروبار طبقے کو نمایاں سہولت ملی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت معاشی ترقی کے لیے پُرعزم ہے اور جلد مزید مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔