google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 مردان: ایس ایس پی نثار احمد خان کو قائداعظم پولیس میڈل سے نوازا گیا پیشہ ورانہ مہارت، فرض شناسی اور جرات مندی کا اعلیٰ اعتراف

مردان: ایس ایس پی نثار احمد خان کو قائداعظم پولیس میڈل سے نوازا گیا پیشہ ورانہ مہارت، فرض شناسی اور جرات مندی کا اعلیٰ اعتراف

0


یومِ آزادی کے موقع پر صدرِ پاکستان کی جانب سے ملک بھر کی پولیس فورسز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو قومی اعزازات سے نوازا گیا۔ مردان پولیس کے قابل فخر افسر  ایس پی نثار احمد خان کو ان کی مثالی خدمات، پیشہ ورانہ قابلیت اور جرأت و بہادری پر قائداعظم پولیس میڈل (QPM) سے نوازا گیا ہے۔


ایس ایس پی نثار احمد خان نے اپنے کیریئر کے دوران کئی اہم اور پیچیدہ مقدمات کو بخوبی حل کیا، انصاف کی بروقت فراہمی اور عوامی اعتماد کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی قیادت میں مردان میں جرائم کے خلاف کئی کامیاب کارروائیاں ہوئیں، جو محکمانہ پیشہ ورانہ معیار کی روشن مثال ہیں۔


اس قومی اعزاز پر خیبرپختونخوا پولیس کے سربراہ انسپکٹر جنرل آف پولیس ذوالفقار حمید نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا:پولیس کے اعلیٰ ترین اعزازات قائد اعظم پولیس میڈل (QPM) اور صدارتی پولیس میڈل (PPM) حاصل کرنے والے افسران و جوانوں کی بے مثال جرات و بہادری اور فرض شناسی کو قومی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے۔ ایسے محب وطن صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں۔ اُن کی یہ قربانیاں اور کارکردگیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔ خیبرپختونخوا پولیس کی تاریخ لازوال قربانیوں اور بے مثال بہادری سے مزین ہے، اور ان اعزازات کا حصول اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری فورس کی خدمات کو نہ صرف صوبائی بلکہ قومی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔


قائداعظم پولیس میڈل حاصل کرنے والے ان افسران میں ایس ایس پی نثار احمد خان کا نام بھی شامل ہے، جنہوں نے اپنی خالص محنت، دیانتداری اور دلیری کے بل بوتے پر یہ مقام حاصل کیا۔ یہ اعزاز نہ صرف ان کی ذاتی کامیابی ہے بلکہ خیبرپختونخوا پولیس اور مردان ریجن کے لیے بھی فخر کا باعث ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !