google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 "پنجاب جلد جاپان کے برابر ترقی کرے گا، لاہور کو یوکوہاما جیسا بنائیں گے" — وزیراعلیٰ مریم نواز کا جاپان میں خطاب

"پنجاب جلد جاپان کے برابر ترقی کرے گا، لاہور کو یوکوہاما جیسا بنائیں گے" — وزیراعلیٰ مریم نواز کا جاپان میں خطاب

0

 

لاہور / یوکوہاما:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جاپان کے شہر یوکوہاما میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں ترقی کا عمل تیز رفتاری سے جاری ہے اور بہت جلد پنجاب ترقی میں جاپان کے برابر آ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کو یوکوہاما جیسا ترقی یافتہ اور صاف ستھرا شہر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں



مریم نواز نے کہا کہ جاپان میں صفائی کا مثالی نظام ہے، جسے وہ پنجاب میں جاری "ستھرا پنجاب" منصوبے میں شامل کر رہی ہیں۔ ان کے مطابق یہ منصوبہ پاکستان کا سب سے بڑا صفائی کا منصوبہ ہے، جس کے تحت ڈیڑھ لاکھ ملازمتیں پیدا ہوئیں اور 25 سے 30 ارب روپے کی مشینری خریدی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا:"مخالفین بھی آج مان رہے ہیں کہ اتنا صاف پنجاب پہلے نہیں دیکھا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں ماحولیاتی بہتری کے لیے بھی مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں، جن میں مریم اورنگزیب ک قیادت میں ایک ماحولیاتی فورس کا قیام شامل ہے، جو فضائی معیار کی نگرانی کر رہی ہے۔

نواز نے صحت کے شعبے میں پیشرفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ"پنجاب کے اسپتالوں میں اب دوسرے صوبوں، گلگت بلتستان اور کشمیر سے لوگ مفت علاج کے لیے آتے ہیں۔انہوں نے نواز شریف کینسر اسپتال کی تعمیر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ جنوبی ایشیا کا سب سے بڑا اسپتال ہوگا، جس پر تیزی سے کام جاری ہے۔وزیراعلیٰ نے اوورسیز پاکستانیوں کو خبردار کیا کہ وہ جھانسے میں نہ آئیں اور ان سے سوال کریں کہ دعوے کرنے والے اسپتال، یونیورسٹیاں اور سڑکیں کہاں بنائیں۔مریم نواز نے کہا کہ:"اگر سڑکیں بنانے سے قومیں نہیں بنتیں، تو کیا گالیاں دینے سے بنتی ہیں؟"

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت اب درست سمت میں ہے، جبکہ سابقہ دورِ حکومت میں ملک ڈیفالٹ کے قریب تھا۔

مزید کہا کہ:

"ہم نے ایک سال میں 20 ہزار کلومیٹر سڑکیں بنائیں، کوئی انٹر ڈسٹرکٹ سڑک ٹوٹی ہوئی نہیں، سب کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔"

انہوں نے کہا کہ اقتدار صرف دفتر جانے، کافی پینے اور الزامات لگانے کا نام نہیں، بلکہ دن رات کام کرنا پڑتا ہے۔ پنجاب میں ہزاروں فیلڈ اسپتال اور موٹرسائیکل اسپتال کام کر رہے ہیں، جبکہ قبضہ مافیا کے خلاف بھی خصوصی فورس متحرک ہے۔

روٹی اور آٹے کی قیمتوں پر بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ:

"جب سے میں آئی ہوں، روٹی کی قیمت 12 سے 13 روپے برقرار ہے، اور ہم قیمتیں کنٹرول کرنے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہے ہیں۔"

خطاب کے دوران اوورسیز پاکستانیوں نے افواج پاکستان کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان میں ہر دن بہتر ہو رہا ہے اور نواز شریف، شہباز شریف اور میں دن رات عوام کے لیے کام کر رہے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !