آپریشن بنیان المرصوص میں بھارت کے خلاف تاریخی کامیابی نے یوم آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا ،قوم کا بہادر افواج کو سلام پیش
personشہر اقتدار
اگست 16, 2025
0
share
پاکستان نے دنیا پر واضح کر دیا ہے کہ وہ اپنی آزادی سلامتی اور خودمختاری کا دفاع کرنا بخوبی جانتا ہے ،ایڈیٹر انچیف روزنامہ رئیس الاخبار اسلام آباد شاہنواز خان کا تقریب سے خطاب تقریب میں چیئرمین یوسی لنگ شریف سہیل خان ،پیپلز پارٹی اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری اظہر علی خان کے علاوہ ملک فاروق تنولی ،سائیں محمد تنولی ،سب انسپکٹر آصف شریک تھے
شہباز خان تنولی ،خان شیردل خان ، ممتاز تنولی ،حق نواز تنولی ،حمزہ تنولی ،شرجیل خان ،الیاس تنولی ،ظہور تنولی ،ندیم تنولی ،باسط تنولی،جلال شاہ بخاری ،امجد کیانی اور دیگر معززین علاقہ نے بھی شرکت کی
لنگ شریف /مانسہرہ (نمائندہ رئیس الاخبار)چاند روشن چمکتا ستارہ رہے سب سے اونچا جھنڈا ہمارا رہے ،ملک بھر کی طرح مانسہرہ کے گائوں لنگ شریف میں 78واں یوم آزادی ،بھارت کیخلاف مئی 2025ء میں تاریخی فتح کی یاد میں بھرپور جشن آزادی منایا گیا گائوں لنگ شریف کی ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت محمد نواز خان کی رہائشگاہ پر خصوصی طور پر تقریب آزادی کا اہتمام کیا گیا جس میں محمد نواز خان کے صاحبزادے اور ایڈیٹر
انچیف روزنامہ رئیس الاخبار اسلام آباد شاہنواز خان نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی معززین علاقہ چیئرمین یوسی لنگ شریف سہیل خان ،پیپلز پارٹی اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری اظہر علی خان کے علاوہ سائیں محمد تنولی ،سب انسپکٹر آصف ،شہباز خان تنولی ،ممتاز تنولی ،حق نواز تنولی ،حمزہ تنولی ،شرجیل خان ،الیاس تنولی ،ظہور تنولی ،ندیم تنولی ،باسط تنولی،جلال شاہ بخاری ،امجد کیانی اور دیگر معززین علاقہ نے شرکت کی ،یوم آزادی کے حوالے سے خصوصی کیک کاٹا گیا ،جس کے بعد وطن عزیز پاکستان کی سلامتی اور ترقی و
خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی پر تکلف اور شاندار تقریب کے اختتام پر محمد نواز خان نے شرکاء کے لئے خصوصی طور پر ریفریشمنٹ اور کھانے کا بھی اہتمام کیا تھا شرکاء تقریب نے محمد نواز خان کی زبردست الفاظ میں تعریف پیش کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کو خوب سراہا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیٹر انچیف
روزنامہ رئیس الاخبار اسلام آباد نے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص میں ہماری بہادر فوج نے ازلی دشمن بھارت کو عبرتناک شکست دیکر اس کا گھمنڈ و غرور زمین میں دفن کر دیا ہے یوم آزادی کا دن قوم فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر ،ایئر چیف مارشل ایئر چیف ظہیر بابر سدھو اور جری افواج کے جوانوں اور پاک فضائیہ کے شاہینوں کی جرات و
حوصلے کو سلام پیش کرتی ہے آج کا یوم آزادی قوم کے بہادر سپوتوں کے نام ہے جنہوں نے آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو چاروں شانے چت کر کے دنیا بھر کو واضح پیغام دیدیا ہے کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج کسی بھی جارحیت کیخلاف وطن عزیز کا دفاع کرنا بخوبی جانتی ہے اگر آئندہ کسی نے بھی مہم جوئی کی کوشش کی تو اسے بھارت کا انجام یاد رکھنا ہو گا۔