کراچی میں موسلا دھار بارش سے اربن فلڈنگ، پانی گھروں میں داخل، بجلی کا نظام درہم برہم
personشہر اقتدار
اگست 19, 2025
0
share
کراچی (19 اگست 2025): مون سون کے طاقتور سسٹم کے زیرِ اثر کراچی میں ایک بار پھر موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں شہر کے متعدد علاقوں میں اربن فلڈنگ، ٹریفک جام اور بجلی کی بندش کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
دوپہر کے وقت اچانک چھا جانے والی کالی گھٹاؤں اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش نے سرجانی ٹاؤن، فیڈرل بی ایریا، گلشن اقبال، قیوم آباد، گلستان جوہر، ملیر، شارع فیصل، ناظم آباد، نیو کراچی سمیت دیگر علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا۔سڑکیں تالاب بن گئیں، پانی گھروں میں داخلبارش کے باعث مرکزی شاہراہیں اور اندرونی گلیاں پانی سے بھر گئیں۔گلشن حدید میں ایک گھنٹے کی بارش سے گلیاں زیرِ آب آگئیں اور پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔ شہری قیمتی سامان محفوظ کرنے میں مصروف نظر آئے۔حسن اسکوائر، نیپا چورنگی، جیل چورنگی، کارساز، کورنگی اور ایکسپریس وے پر بارش کا پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
600 سے زائد فیڈرز ٹرپ، بجلی بندمختلف علاقوں میں 600 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے، جس سے وسیع پیمانے پر بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی۔اورنگی (82)، بلدیہ (68)، سوسائٹی (68)، گلستان جوہر (62)، کورنگی (59)، بن قاسم (52) اور دیگر علاقوں میں کے الیکٹرک کا ڈسٹری بیوشن نظام متاثر ہوا۔لیاقت آباد، ناظم آباد اور بلوچستان کے اوتھل میں بھی فیڈرز ٹرپ ہونے کی اطلاعات ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شہر میں پیدا ہونے والی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے:تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی۔ریسکیو ٹیموں اور بلدیاتی اداروں کو فوری طور پر متحرک کرنے کا حکم دیا۔میئر کراچی کو ہدایت دی کہ نکاسی آب کی مشینری فوری طور پر فعال کی جائے۔عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز اور کمزور انفراسٹرکچر سے دور رہنے کی ہدایت۔انہوں نے زور دیا کہ نالوں اور ڈرینج سسٹم کی مسلسل نگرانی کی جائے تاکہ مزید اربن فلڈنگ سے بچا جا سکے، اور ٹریفک پولیس کو نشیبی علاقوں میں عوام کی رہنمائی کے لیے الرٹ رہنے کا کہا۔