google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 سینئر صحافی ابصار عالم کی والدہ سپرد خاک، سیاسی و صحافتی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت

سینئر صحافی ابصار عالم کی والدہ سپرد خاک، سیاسی و صحافتی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت

0

 

اسلام آباد (سٹی رپورٹر)

سینئر صحافی اور اینکر پرسن ابصار عالم کی والدہ کو ایچ-الیون قبرستان اسلام آباد میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ مرحومہ کی نمازِ جنازہ ایچ-الیون جنازہ گاہ میں ادا کی گئی، جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات، سیاسی و سماجی راہنماؤں، صحافیوں، اینکرز اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔



نمازِ جنازہ میں شرکت کرنے والوں میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ، سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر، چیئرمین پاکستان سویٹ ہوم زمرد خان، سینیٹر ناصر بٹ، راجہ سرفراز اکرم، راجہ ریاض جنجوعہ، بریگیڈیئر آصف جنجوعہ، جنرل طارق، راحت قدوسی سمیت دیگر شخصیات شامل تھیں۔



اس موقع پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ) کے صدر افضل بٹ، راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (RIUJ) کے صدر طارق علی ورک، سابق صدور نیشنل پریس کلب طارق چوہدری، شہریار خان، عزیز علوی، RIUJ کے سیکریٹری جنرل آصف بشیر چوہدری، سینئر نائب صدر راجہ بشیر عثمانی، سینئر صحافی ضمیر حیدر سمیت صحافی برادری کی بڑی تعداد موجود تھی۔



نمازِ جنازہ کے بعد مرحومہ کو پرنم آنکھوں کے ساتھ ایچ-الیون قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر PFUJ افضل بٹ نے کہا:"موت ایک اٹل حقیقت ہے، ہر شے کو فناء ہے۔ والدہ جیسی عظیم نعمت کا بچھڑ جانا ناقابلِ بیان صدمہ ہے۔ اللہ تعالیٰ ابصار عالم اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔"صدر RIUJ طارق علی ورک نے کہا:"ماں کی جدائی ایک ایسا دکھ ہے جو عمر بھر ساتھ رہتا ہے۔ ہم اللہ تعالیٰ کی رضا پر راضی ہیں۔ دعا ہے کہ مرحومہ کے درجات بلند ہوں اور ان کے لواحقین کو حوصلہ عطا ہو۔"

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !