google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بونیراور سوات میں بدترین سیلاب عذاب الٰہی سے کم نہیں،جے سالک

بونیراور سوات میں بدترین سیلاب عذاب الٰہی سے کم نہیں،جے سالک

0

حکمرانوں سےانکی دولت چھین کر بیت المال میں جمع کروائی جائے، سابق وفاقی وزیر

اسلام آباد(سٹی رپورٹر)کنوینئر ورلڈ مینارٹی الائنس، نوبل پیس پرائز کے لئے نامزد امیدواراور سابق وفاقی وزیر جے سالک نے کہا کہ بونیراور سوات میں بدترین سیلاب عذاب الٰہی سے کم نہیں ہے، حکمران سمیت پوری قوم خاک اور راکھ پر بیٹھ کر توبہ کرے، کرپٹ اور امیر ترین سیاست دانوں سے دولت


 جبرا"چھین لی جائے اور بیت المال میں جمع کروائی جائے تاکہ وہ غریبوں اور مظلوموں کے کام آسکے, کنوینئر ورلڈ مینارٹی الائنس، نوبل پیس پرائز کے لئے نامزد امیدواراور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےان خیالات کا اظہار اپنی اہلیہ مسز میری سالک  اور قوم کے بچوں کے ہمراہ اپنی رہایٔش گاہ پر سوات میں بدترین سیلاب کے باعث سینکڑوں قیمتی جانوں

 کےضیاع پرانکے  لواحقین کی تسلی اور اطمینان کے لئے دعا کے بعدانکی یاد میں شمعین روشن کرتے ہوئے کیا،جے سالک نے مزید کہا کہ بونیر سوات میں بدترین سیلاب عذاب الٰہی سے کم نہیں ہے، حکمران سمیت پوری قوم کو حضرت یونس علیہ اسلام کے دور کی طرح خاک اور راکھ پر بیٹھ کر توبہ کرنے کی ضرورت ہے، حکمران کرسیاں چھوڑ کر زمین پر بیٹھیں، انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹ اور امیر ترین سیاست دانوں سے انکی جائز و ناجائز 75 فیصد دولت جبرا"چھین کر بیت المال میں جمع کروائی جائے تاکہ وہ غریبوں اور مظلوموں کے کام


 آسکے،سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ دنیا کا کوئی بھی مذہب کثیر مال جمع کرنے کی اجازت نہیں دیتااس لئے تمام سیاستدان اپنے آپ کو اس کار خیر لئے پیش کریں اور اپنی ضرورت سے زیادہ دولت بیت المال میں غریبوں کے لئے جمع کروادیں،اس موقع پر پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری مینارٹی ونگ سہیل رومی ، جماعت اسلامی کے رہنما جمیل کھوکھر اورپیپلز پارٹی مینارٹی رائٹ کے سنیئر رہنما دانیال کھوکھرنے بھی بونیراور


 سوات میں بدترین سیلاب کی زد میں آکر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے شہداء کی مغفرت کیلئے دعا کی اور انکے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا،، تقریب کے اختتام پر سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !