google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات: فرینڈز گروپ کے تمام امیدوار بلامقابلہ کامیاب

ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات: فرینڈز گروپ کے تمام امیدوار بلامقابلہ کامیاب

0

 

ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی)

ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے سال 2025 کے انتخابات کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا، جس میں فرینڈز گروپ کے تمام امیدوار بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے۔



الیکشن شیڈول کے مطابق، کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 19 اگست مقرر تھی۔ مقررہ مدت کے دوران صرف فرینڈز گروپ کے امیدواروں نے ہی کاغذات جمع کرائے، اور کسی دوسرے امیدوار نے مقابلے میں حصہ نہیں لیا۔لقمان شاہ صدر اور نوید الرحمان جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے، دونوں نے بلامقابلہ کامیابی حاصل کی۔ دیگر کامیاب عہدیداروں میں شامل ہیں:



  • محمد پرویز – فنانس سیکرٹرینوید جمال، غلام مرتضیٰ، شمس عباسی – نائب صدورارشد تنولی – سیکرٹری اطلاعاتوقاص احمد، طیب خان، شوکت ملک – جائنٹ سیکرٹریزگورننگ باڈی کے لیے 15 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے تھے، تاہم احسن اعوان اور نعمان صادق نے کاغذات واپس لے لیے، جس کے بعد باقی 13 امیدوار بلا مقابلہ منتخب قرار دیے گئے۔ ان میں شامل ہیں:




بابر ملک، محمد داود، سجاد خان، اشفاق تنولی، حمزہ احسان، شکیل احمد، علی تنولی، یاسر محمود عباسی، جہانگیر احمد، ابرار ولی، انیلہ شیخ، عمیر خان اور سلطان احمد۔



الیکشن کمیٹی کی نگرانی محبوب الرحمان تنولی (چیئرمین)، راحیل سواتی اور قیصر تنولی (ممبران) نے کی۔نومنتخب باڈی کو صحافی برادری کی جانب سے دلی مبارکباد دی گئی ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ نئی قیادت صحافیوں کے مسائل کے حل اور تنظیم کی بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !