google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 حکومت کسانوں پر ٹیکس ختم کرے، فصلوں کی منصفانہ قیمت مقرر کرے، کرپشن مافیا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

حکومت کسانوں پر ٹیکس ختم کرے، فصلوں کی منصفانہ قیمت مقرر کرے، کرپشن مافیا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

0


اسلام آباد(سٹی رپورٹر)کسان اتحادکے مرکزی چیئرمین خالد حسین باٹھ نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں پر ٹیکس ختم کرے، فصلوں کی منصفانہ قیمت مقرر کرے، کرپشن مافیا کے خلاف کارروائی کرے اور زرعی سکینڈلز کی رپورٹس عوام کے سامنے لائے، حکومت نے گندم کا گندم کاشت ہونے سے پہلے ریٹ طے نہ کیا تو کسان گندم کاشت نہیں کرے گا،جس سے اربوں ڈالرز کی گندم باہر سے منگوانی پڑے گی،شوگر مافیا من مانی کر رہا ہے اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی



 ہے،مطالبات پورے نہ ہوئے توپورے ملک کے کسان اسلام آباد میں دھرنا دینگے،انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، خالد حسین باٹھ کامزید کہنا تھا کہ پنجاب میں اس وقت کسان بدترین معاشی بحران سے گزر رہا ہے، کسان کارڈ سے قرضہ ملنے کی وجہ سے کسانوں پر مزید سود اور ٹیکسز کا بوجھ ڈالا جا رہا ہےجو سراسر ناانصافی ہے،پورے پاکستان کے کسانوں کو کوئی ریلیف نہیں ملااور جو زرعی آبیانہ لگایا گیا ہے وہ ہم دینے کے قابل نہیں ہیں اور نہ ہی دے سکتے ہیں،خالد حسین باٹھ کا مزید کہنا تھا کہ پہلےکسانوں سے گنا سستے داموں خریدا گیا مگر آج مارکیٹ میں چینی دو سو روپے سے زائد میں فروخت ہو رہی ہے حالانکہ کسان سے جس ریٹ پر گنا خریدا گیا اس حساب سے چینی کی قیمت ایک سو بیس روپے فی کلو ہونی چاہیے تھی، شوگر مافیا من مانی کر رہا ہے اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، اگر کسان اپنی گندم چھبیس سو روپے سے زیادہ پر بیچنے کی کوشش کرے تو اس کے خلاف مقدمات درج کر دئیے جاتے ہیں اور گرفتاریاں کی جاتی ہیں یہ کہاں کا انصاف ہے؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت گندم کا بحران شروع ہونے والا ہےکیونکہ گندم انسانوں کے بجائے ونڈے کے طور پر جانوروں کیلئے استعمال ہو رہی ہے کیونکہ گندم کا ریٹ انتہائی کم ہےاور اگر حکومت نے گندم کا گندم کاشت ہونے سے پہلے

 ریٹ طے نہ کیا تو کسان گندم کاشت نہیں کرے گاجس سے اربوں ڈالرز کی گندم باہر سے منگوانی پڑے گی،وہ کسان جو پورے پاکستان کا پیٹ بھرتا ہے، آج خود دو وقت کی روٹی کے لیے ترس رہا ہے، بجلی کے بل، ڈیزل کی قیمتیں، کھاد، بیج اور ادویات کے اخراجات اس حد تک بڑھ چکے ہیں کہ کسان اپنی فصل کی لاگت بھی پوری نہیں کر پا رہا،خالد حسین باٹھ نے کہا کہ چند سالوں سے گندم، چینی، کپاس اور چاول کے سکینڈل سامنے آتے ہیں، مگر چند دن بعد وہ فائلوں میں دفن ہو جاتے ہیں آج تک کسی سکینڈل کی تحقیقات یا رپورٹ عوام کے

 سامنے نہیں لائی گئی۔ گندم کے سکینڈل میں جو لوگ ملوث ہیں وہ آج حکومت میں اعلیٰ عہدوں پر بیٹھے ہوئے ہیں۔سیلاب اور بارشوں کی وجہ سےہماری کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں ہیں اور خاص طور پرتحصیل ہارون آباد اور تحصیل فورٹ عباس میں حالیہ سیلابی بارشوں سے کپاس کی فصل مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے ، مگر کسان کو کوئی معاوضہ نہیں ملا۔ پنجاب کا کسان آج مر چکا ہے، اس میں مزید جینے کی سکت نہیں رہی، انہوں نےمیں حکومت سے مطالبہ کیا کہ کسانوں پر ٹیکس ختم کرے، فصلوں کی منصفانہ قیمت مقرر کرے، کرپشن مافیا کے خلاف کارروائی کرے اور زرعی سکینڈلز کی رپورٹس عوام کے سامنے لائے بصورت دیگر ملک بھرکسان اسلام آباد میں آکر دھرنا دینگے جو کہ مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا ۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !