google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 عوام اور افواج ایک ہیں خوارج کی سازش ناکام

عوام اور افواج ایک ہیں خوارج کی سازش ناکام

0

27 جولائی 2025

تیرہ ۔آج کی صبح تیراہ میدان میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب شرپسند عناصر (خوارج) نے افواجِ پاکستان اور مقامی قبائلی عوام کے درمیان غلط فہمی کو ہوا دے کر کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کی۔ واقعے میں چند افراد زخمی اور بعض شہادتوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں۔ذرائع کے مطابق، خوارج نے ایک منصوبہ بند سازش کے تحت عوام اور افواج


 کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی ناپاک کوشش کی، جسے بروقت اقدامات سے ناکام بنا دیا گیا۔ عسکری حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ مکمل طور پر دشمن قوتوں کی شرانگیزی کا نتیجہ ہے، جنہیں علاقے میں امن و استحکام ہضم نہیں ہو رہا۔افواجِ پاکستان نے فوری ردعمل دیتے ہوئے نہ صرف علاقے میں حالات کو قابو میں لیا،



 بلکہ زخمیوں کو فوراً ایف سی ہسپتال پشاور شاکس منتقل کیا گیا، جہاں ان کا مفت علاج جاری ہے۔ فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو ہنگامی طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، اور ان کی دیکھ بھال میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جا رہی۔آج کے واقعہ میں جو شہری شہید ہوئے، ان کے اہل خانہ سے عسکری حکام نے ملاقات کی اور دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ مقامی مشران کے ساتھ بھی خصوصی اجلاس منعقد کیا



 گیا جس میں انہیں یقین دلایا گیا کہ افواجِ پاکستان اس کٹھن وقت میں ان کے ساتھ ہیں اور ہر قسم کا تعاون فراہم کیا جائے گا۔فوج کے ترجمان کا کہنا تھا:"خوارج کو اس طرح کی سازشوں سے عوام اور افواج کے درمیان اتحاد کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ہم ان عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ یہ وقت اتحاد، یکجہتی اور اعتماد کا ہے۔"واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور خوارج کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ مقامی مشران نے بھی افواج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ کسی بھی بیرونی یا اندرونی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !