google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 حیدرآباد میں پہلی بار ٹرانسجینڈر، ہندو، سکھ، مسیحی اور مسلم نمائندوں پر مشتمل ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کا قیام

حیدرآباد میں پہلی بار ٹرانسجینڈر، ہندو، سکھ، مسیحی اور مسلم نمائندوں پر مشتمل ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کا قیام

0


خواجہ سرا، اقلیتی و مذہبی رہنماؤں اور انسانی حقوق کارکنان کی شمولیت حیدرآباد پولیس کا تاریخی اقدام، سب کے مسائل پر مشترکہ ڈسکشن ہوگی


حیدرآباد (چیف کرائم رپورٹر ماجد خان) تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی حیدراباد عدیل چانڈیو نے ایک تاریخی اور قابلِ ستائش اقدام اٹھاتے ہوئے پہلی بار ایک ایسی ڈسٹرکٹ امن کمیٹی (DPC) تشکیل دی ہے، جس میں ٹرانسجینڈر کمیونٹی، ہندو، سکھ، مسیحی اور مسلم نمائندے، مذہبی رہنما اور انسانی حقوق کے کارکنان سب شامل ہیں۔ اس پلیٹ فارم پر تمام طبقات ایک ساتھ بیٹھ کر اپنے مسائل پر ڈسکشن کریں گے اور حل نکالنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔


ایس ایس پی حیدرآباد جناب عدیل چانڈیو اس کمیٹی کے چیئرمین مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ محترمہ ماریا ساريو، انچارج ہیومن رائٹس سیل، اقلیتی سہولت ڈیسک اور کمیٹی دونوں کی فوکل پرسن ہوں گی۔ انسپکٹر طفیل اقلیتی سہولت ڈیسک کے انچارج کے طور پر خدمات جاری رکھیں گے۔کمیٹی میں شامل اہم شخصیات میں ہندو برادری کی نمائندہ محترمہ پشپا، اقلیتی رہنما واش دیو اور رمیس کمار، مسیحی رہنما ریورنڈ ڈینیل فیاض، فادر جمیل البرٹ، بوٹا امتیاز اور کیتھولک سسٹرز، بھائی کمیونٹی کے مسٹر احمد، سکھ برادری کے مسٹر پرکاش، انسانی حقوق کی نمائندہ محترمہ غفرانہ (HRCP) اور رافیہ بنگش (ایگزیکٹو ڈائریکٹر ABAD) شامل ہیں۔

اس کے علاوہ مسٹر نور باجیر (سی ای او CSSP)، کاشف باجیر (SPARC)، ایڈووکیٹ دانش سومرو (لیگل ایڈ سوسائٹی)، اور خواجہ سرا کمیونٹی کی نمائندہ سنا خان اور علیشہ خان بھی کمیٹی کا حصہ ہیں، جو اپنی برادری کے حقوق اور تحفظ کے لیے سرگرم کردار ادا کر رہی ہیں۔جلد ہی کمیٹی کے SOPs اور ToRs جاری کیے جائیں گے، جس کے تحت ہر رکن کو اپنی مہارت کے مطابق ذمہ داریاں دی جائیں گی تاکہ وہ اپنی برادری کے مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر اور حل کر سکیں۔یہ امن کمیٹی حیدرآباد پولیس کے اس عزم کی علامت ہے کہ سب طبقات کو برابری، عزت اور انصاف فراہم کیا جائے۔ یہ اقدام نہ صرف جامع حکمرانی بلکہ امن اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے ایک مضبوط سنگِ میل ثابت ہوگا۔

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !