google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بیول (نامہ نگار )ڈھوک گاڑ کے رہائشیوں کا گوجرخان میں احتجاج، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کو ڈیمز کے لیے خطرہ قرار دے دیا

بیول (نامہ نگار )ڈھوک گاڑ کے رہائشیوں کا گوجرخان میں احتجاج، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کو ڈیمز کے لیے خطرہ قرار دے دیا

0

ڈھوک گاڑ کے درجنوں رہائشیوں نے اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی “طارق شریف سوسائٹی” کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ماحول دوست نعرے درج تھے اور وہ مسلسل نعرہ بازی کرتے رہے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایک طرف حکومت، بالخصوص مریم نواز پانی ذخیرہ کرنے اور ڈیمز کی تعمیر پر زور دے رہی ہیں، وہیں دوسری طرف بعض نجی ہاؤسنگ




 سوسائٹیاں ان ڈیمز کے لیے سنگین خطرہ بنتی جا رہی ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ طارق شریف سوسائٹی کی جانب سے پہاڑوں کو کاٹنے اور جنگلات کی بے دریغ کٹائی سے نہ صرف ماحولیاتی توازن متاثر ہو رہا ہے بلکہ بارشوں کے دوران مٹی بہہ کر قریبی ڈیمز میں جمع ہو رہی ہے، جس سے ان کی عمر اور صلاحیت متاثر ہو رہی ہے۔

مظاہرین نے کہا کہ مذکورہ ہاؤسنگ سوسائٹی نہ صرف ماحولیاتی قوانین بلکہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے قواعد و ضوابط کی بھی صریحاً خلاف ورزی کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں مظاہرین نے اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کو باقاعدہ درخواست بھی جمع کروائی اور مطالبہ کیا کہ فوری کارروائی کی جائے تاکہ علاقہ اور ڈیمز کو ممکنہ تباہی سے بچایا جا سکے۔اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکریٹری، اور ماحولیاتی تحفظ کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سنگین صورتحال کا نوٹس لیں اور ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنائیں

Tags

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !