google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 وزیراعظم شہباز شریف اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان اگلے ہفتے ملاقات طے

وزیراعظم شہباز شریف اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان اگلے ہفتے ملاقات طے

0

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) — وزیراعظم شہباز شریف اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان اگلے ہفتے اہم ملاقات متوقع ہے، جو چین میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سالانہ اجلاس کے موقع پر سائیڈ لائن پر ہوگی۔



حکومتی ذرائع کے مطابق، اس ملاقات میں پاک-روس دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، خطے کی سلامتی، اقتصادی تعاون اور عالمی امور پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف کی SCO اجلاس کے دوران دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی اہم ملاقاتیں طے پا گئی ہیں، جن میں چینی صدر شی جن پنگ، ترک صدر رجب طیب اردوان، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اور دیگر نمایاں شخصیات شامل ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 30 اگست کو چین روانہ ہوں گے، جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !