اسلام آباد: جینگل کریڈ فنانس لمیٹڈ اور ٹیلی مارٹ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط، عوام کو آسان اقساط پر اسمارٹ فونز کی فراہمی کا منصوبہ
personشہر اقتدار
اگست 28, 2025
0
share
اسلام آباد (سٹی رپورٹر) — جینگل کریڈ فنانس لمیٹڈ اور معروف ای-کامرس کمپنی ٹیلی مارٹ کے درمیان ایک اہم مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے، جس کا مقصد عوام کو آسان شرائط پر اسمارٹ فون کی خریداری کے لیے قرضہ فراہم کرنا ہے۔
معاہدے پر دستخط کی تقریب اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس کے مہمانِ خصوصی سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) کے فنڈز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ آصف اقبال تھے۔ اس موقع پر چیف کمرشل آفیسر ون لنک بشیر خان، SECP کے ایڈیشنل جوائنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر عدنان اختر، اور جاز کیش کے ہیڈ آف ویلتھ مینجمنٹ کمیئل سمیت دیگر معزز مہمان بھی شریک ہوئے۔
مفاہمتی یادداشت پر جینگل کریڈ فنانس لمیٹڈ کے چیف فنانشل آفیسر سنیل اور ٹیلی مارٹ کے سی ای او حمزہ عبدالرؤف نے دستخط کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سنیل نے کہا کہ جینگل کریڈ فنانس لمیٹڈ، جو SECP سے رجسٹرڈ ادارہ ہے، ان افراد کو قرضہ فراہم کرتا ہے جنہیں بینک قرض نہیں دیتے یا جن کی بینکاری تک رسائی نہیں ہے۔ ادارہ فوری اور آسان شرائط پر 50,000 روپے تک کا قرضہ فراہم کرتا ہے، جو کہ تعلیمی اخراجات، چھوٹے کاروبار یا گھریلو ضروریات کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت ملک بھر میں 55 لاکھ سے زائد افراد جینگل کریڈ کے موبائل ایپ کے ذریعے سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔معاہدے کا بنیادی مقصد ایسے طلبہ، نوجوانوں اور عام صارفین کو آسان اقساط میں اسمارٹ فون کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے، تاکہ وہ تعلیم، آن لائن کاروبار اور ڈیجیٹل دنیا سے مؤثر طور پر جڑ سکیں۔ جینگل کریڈ اور ٹیلی مارٹ مل کر ایسے افراد کو سہولیات فراہم کریں گے جو بوجوہ فوری ادائیگی کرنے سے قاصر ہیں، مگر جدید ٹیکنالوجی تک رسائی کے خواہش مند ہیں۔