اسلام آباد: پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما ساجد علی قریشی پیپلز پارٹی میں شامل
personشہر اقتدار
اگست 04, 2025
0
share
سلام آباد (رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری ساجد علی قریشی نے اپنی جماعت سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت اختیار کر لی۔ساجد قریشی نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ملاقات کی، جس دوران انہوں نے اپنی سیاسی وابستگی تبدیل کرنے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی منفی احتجاجی سیاست سے تنگ آ چکے تھے اور "واپس اپنے گھر" پیپلز پارٹی لوٹ آئے ہیں۔
ساتھی رہنما بھی شاملساجد قریشی کے ساتھ پی ٹی آئی کے کئی دیگر عہدیداران بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے، جن میں:علی رضا,امجد جاوید,جہانگیر خان,حمزہ گل زرین,بدر ستی,راجہ تنویر,راجہ خالد,راجہ حنیف,سردار ندیم,عادل تاج,حمید عباسی,بابر محمود,ڈاکٹر شکیل مغل,جاوید اقبال,اور دیگر شامل ہیں۔
اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ساجد علی قریشی اور ان کے ساتھیوں کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور انہیں پارٹی کا پرچم والا مفلر پہنایا۔ انہوں نے کہا:"ساجد قریشی کی شمولیت سے پیپلز پارٹی راولپنڈی میں مزید مضبوط ہو گی۔ پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے اور آئندہ وزیراعظم بلاول بھٹو زرداری ہوں گے۔"
اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی سٹی کے قائدین اسد پرویز، راجہ عامر کریم ،چوہدری ظفر منیر ،سردار قدوس، راجہ عرفان حیدر،توصیف بٹ اور دیگر بھی بھی موجود تھے۔