google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 شیعہ علماء کونسل کا زائرین کے زمینی راستے بند کرنے پر ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان

شیعہ علماء کونسل کا زائرین کے زمینی راستے بند کرنے پر ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان

0

 اسلام آباد:شیعہ علماء کونسل پاکستان نے حکومت کی جانب سے اربعین زائرین کے لیے زمینی راستوں کی بندش کے فیصلے کے خلاف آج (منگل) سے ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے زمینی راستے فوری طور پر بحال نہ کیے تو جمعہ کے روز ملک گیر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، اور اربعین پر عراق کی مشی کے بجائے پاکستان میں ہی مشی شروع کی جائے گی




انہوں نے کہا کہ حکومت مسلسل ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے اور زائرین کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے، جس پر مرکزی مجلسِ عاملہ نے باقاعدہ احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ اعلان شیعہ علماء کونسل کی جانب سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں کی گئی ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا، جس میں علامہ شبیر میثمی کے ہمراہ علامہ عارف واحدی، علامہ رمضان توقیر، علامہ ناظر تقوی، علامہ سبطین سبزواری، زاہد علی آخونزادہ، علامہ مظہر عباس، علامہ اشتیاق کاظمی اور قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی سمیت دیگر علما اور رہنماؤں نے شرکت کی۔پریس کانفرنس کے بعد مرکزی مجلسِ عاملہ کے اراکین نے نیشنل پریس کلب کے باہر علامتی احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔

علامہ شبیر میثمی نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے صرف ایک ٹویٹ کے ذریعے راستوں کی بندش کا اعلان آٹھ کروڑ شیعہ عوام کی توہین ہے۔ "یہ پاکستان اس طرح نہیں چل سکتا،" انہوں نے کہا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت نے سنجیدہ مذاکرات کے باوجود غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا اور زائرین کے بنیادی حق کو نظر انداز کیا۔زائرین کے لیے زمینی راستے فوری طور پر کھولے جائیںاربعین کے سفر کو آسان اور محفوظ بنایا جائےتاخیر سے کیے گئے فیصلوں پر معذرت کی جائے

مجلس عاملہ کے فیصلے کے مطابق:آج سے ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گیجمعہ کو ملک گیر احتجاجی مظاہرے ہوں گےاگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو اربعین کی مشی پاکستان میں کی جائے گیچہلم امام حسینؑ کے جلوس سڑکوں پر روکنے جیسے اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے



اربعین امام حسین علیہ السلام کی یاد میں ہر سال لاکھوں زائرین عراق کے مقدس شہروں کا رخ کرتے ہیں، جن میں بڑی تعداد پاکستانی زائرین کی بھی ہوتی ہے۔ زمینی راستے بند ہونے سے ہزاروں زائرین متاثر ہو رہے ہیں، جس پر مذہبی تنظیمیں حکومت سے فوری اقدام کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !