google.com, pub-7579285644439736, DIRECT, f08c47fec0942fa0 کراچی: پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے رہنما قاضی عدیل فاروقی کا صاحبزادہ اسحاق ظفر کو برسی پر خراجِ عقیدت

کراچی: پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے رہنما قاضی عدیل فاروقی کا صاحبزادہ اسحاق ظفر کو برسی پر خراجِ عقیدت

0

 کراچی 

پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کراچی ڈویژن کے صدر قاضی عدیل فاروقی ایڈووکیٹ نے پی پی آذاد کشمیر کےسابق صدر وسنئیر سیاستدان صاحبزادہ محمد اسحاق ظفر کی برسی کے موقع پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔قاضی عدیل فاروقی نے اپنے بیان میں کہا کہ صاحبزادہ محمد اسحاق ظفر نے اپنی پوری زندگی جمہوریت، آئین کی بالادستی، عوامی خدمت اور پیپلز پارٹی کے استحکام کے لیے وقف کر دی۔ وہ نہ صرف ایک نظریاتی سیاستدان تھے بلکہ ایک شفیق رہنما بھی تھے جنہوں نے ہمیشہ کارکنوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا۔




انہوں نے کہا کہ مرحوم کا شمار بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔ وہ ہر دور میں آمریت اور جبر کے خلاف ڈٹے رہے اور جمہوری اقدار کے لیے جیلیں کاٹیں۔ ان کی سیاسی جدوجہد اور قربانیاں تاریخ کا روشن باب ہیں۔

قاضی عدیل فاروقی نے مزید کہا کہ صاحبزادہ محمد اسحاق ظفر کی سیاسی بصیرت اور عوام دوستی آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ آج پیپلز پارٹی کے کارکنان یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم مرحوم کے مشن کو آگے بڑھاتے رہیں گے اور ان کے خوابوں کی تعبیر کے لیے جمہوریت اور عوامی خدمت کی راہ پر گامزن رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ مرحوم کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاتی رہے گی لیکن ان کی سوچ اور نظریہ ہمارے دلوں میں زندہ ہے۔ ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں (0)

#buttons=(Accept !) #days=(20)

Our website uses cookies to enhance your experience. Check Now
Accept !